Live Updates

ووٹ کی طاقت سے جعفر آباد اور صحبت پور میں تبدیلی لاکر رہیں گے، میر خان محمد جمالی

پیر 16 جولائی 2018 22:02

اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جولائی2018ء) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سابق صو بائی وزیر و اے این261کے نا مزد امیدوار میر خان محمد جمالی نے کہا کہ تحریک انصاف عوام کی ووٹ کی طاقت سے جعفر آباد اور صحبت پور میں تبدیلی لاکر رہیں گے ،ضلع جعفر آباد اور صحبت پورمیں صحت تعلیم آب شی اور زند گی کے تمام مسائل کو حل کر نے کی کوشش کرونگا اور میرا تعلق اوستہ محمد کے لوگوں سے آج کا نہیں نسلوں سے ہے ہمیشہ سے علاقے کے عوام کی خدمت کر تے آرہے ہیں ۔

ان خیالات فردوس کا لونی مقدم خادم حسین ببر کے جانب سے کارنر میٹنگ سے خطا ب کر تے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جعفر آباد اور صحبت پور کے لئے ہماری جد وجہد جاری رہے گی اوستہ محمد اور گنداخہ کو تعلیمی اور صحت کی سہو لیات سے آراستہ کر یں گے جعفر آباد اوستہ محمد گنداخہ کی غربت اور بے روزگاری ختم کر نے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر نے کو شش کر ونگا انہوں نے کہا کہ جعفر آباد اور صحبت پور میں عوام کی بھر پورانداز میں تائید و حمایت حاصل ہے عوام کے تمام امیدیں تحریک انصاف سے ہی وابسط کر دی ہے کیونکہ ماضی میں حکمرانوں نے عوام کو احساس محرومی اور مہنگائی کے طوفان کے سو کچھ نہیں دیا مہنگائی کے دور میں غر یب کا جینا محال ہو گیا ہے عوام اپنے بہتر مستقبل کے لئے تحریک انصاف کے ساتھ دیں اور25جولائی کو بلے پر مہر لگا کر کا میاب کر یں انہوں نے کہا کہ جمالی خاندان نے ہمیشہ اس علاقے کے لوگوں خدمت کی ہیں اور آئندہ بھی کر تے رہے گے انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف نے عوام کی حقوق کے حصول کے لئے اپنے آواز بلند کر یں گے انشا ء اللہ کا میاب ہو نے کے بعد اوستہ محمد گنداخہ کے عوام کے تمام بنیادی مسائل کو حل کر نے کی کو شش کرونگا انہوں نے کہا کہ عمر ان خان ملک میں تبدیلی لا نے کے لئے میدان میں نکل چکا ہے انشا ء اللہ تحر یک انصاف پورے ملک میں بھاری اکثریت سے کا میاب ہو کر حکو مت بنائے گی اس موقع پر کارنر میٹنگ سے خادم حسین ببر میر ذوالفقار علی جمالی محمد شریف رندودیگر نے بھی خطاب کیا ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات