Live Updates

سعید اجمل نے پاکستان تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کردیا

این اے 102 میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار رانا سلمان کو ووٹ ڈالنے کی اپیل کردی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 16 جولائی 2018 20:19

سعید اجمل نے پاکستان تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کردیا
فیصل آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-16جولائی 2018ء) :سعید اجمل نے پاکستان تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کردیا۔ این اے 102 میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار رانا سلمان کو ووٹ ڈالنے کی اپیل کردی۔ تفصیلات کے مطابق تعام انتخابات کا وقت قریب آ چکا ہے ۔سیاسی جماعتوں سمیت ملک کے اہم داروں نے انتخابات کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔دوسری جانب سیاسی جماعتوں نے بھی انتخابات کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

اس حوالے سے جہاں مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے سیاسی پاور شو کئیے جا رہے ہیں وہیں انکی جانب سے عوام کو راغب کرنے کے لیے اپنے اپنے منشور کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔اس سارے عمل میں ووٹر کا کردار سب سے اہم ہے جو اس سارے عمل کو انتہائی انہماک سے ملاحظہ کررہا ہے اور 25 جولائی اپنا فیصلہ سنائے گا۔

(جاری ہے)

تاہم اس حوالے سے ابھی سے انہوں نے اپنی رائے دینا شروع کر دی ہے۔

اس سلسلے میں عام ووٹر سے لے کر بڑی بڑی شخصیات بھی کسی سے پیچھے نہیں رہ رہے۔اس حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ پاکستان کرکٹ کے لیجنڈری گیند باز سعید اجمل نے ابھی اپنی سیاسی وابستگی کااعلان کردیا۔ سعید اجمل نے پاکستان تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کردیا۔ ۔این اے 102 میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار رانا سلمان کو ووٹ ڈالنے کی اپیل کردی۔

سعید اجمل نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں عوام سے اپیل کروں گا کہ میں این اے 102 میں رانا سلمان اقبال کو الیکشن میں کھڑے ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔انکا کہنا تھا این اے 102میں رانا سلمان اقبال کو ووٹ دیں کیونکہ وہ بہت اچھے انسان ہیں اور کھلاڑی بھی ہیں اور اگر وہ جیت جاتے ہیں تو یقینا کھیلوں کے لیے کچھ اچھے اقدامات کریں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات