Live Updates

عمران خان نے 21 جولائی کو اسلام آباد میں جلسے کا اعلان کر دیا

پیر 16 جولائی 2018 22:23

عمران خان نے 21 جولائی کو اسلام آباد میں جلسے کا اعلان کر دیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے 21 جولائی کو اسلام آباد میں جلسے کا اعلان کر دیا ۔

(جاری ہے)

پیر کو بنی گالہ میں چیئرمین تحریک انصاف کی زیر صدارت اجلاس منعقدہوا جس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں اسد عمر، زلفی بخاری، فیصل جاوید، عون چوہدری اور افتخار درانی نے شرکت کی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ21 جولائی کو اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں بڑا جلسہ عام منعقد کیا جائے گا ،چیئرمین تحریک انصاف تاریخی خطاب کریں گے ،عمران خان نے کارکنان کو بھرپور تیاریوں کی ہدایت بھی کر دی ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات