چینی صدر کی پاکستان میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات کی شدید مذمت ،

قیمتی جانی نقصا ن پراظہار افسو س، متاثرہ خاندانوں سے گہری ہمدردی کااظہار چینی عوام اپنے پاکستانی بھائیوں کے ساتھ ہمیشہ کھڑی رہی ہے اور کھڑی رہے گی ، ر شی جن پھنگ کا پاکستانی ہم منصب کے نام تعزیتی پیغام

پیر 16 جولائی 2018 22:27

چینی صدر کی پاکستان میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات کی شدید مذمت ،
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جولائی2018ء) چین کے صدر شی جن پھنگ نے پاکستان میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانی نقصا ن پر افسو س کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے گہری ہمدردی کااظہار کیا اور کہاکہ دہشت گردی عالمی سطح پر بنی نوع انسان کی دشمن ہے، چینی عوام اپنے پاکستانی بھائیوں کے ساتھ ہمیشہ کھڑی رہی ہے اور کھڑی رہے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیرکو چینی صدر شی جن پھنگ نے اپنے پاکستانی ہم منصب صدر ممنون حسین کو دہشت گردانہ حملے پر تعزیتی پیغام ارسال کیا جس میں کہا کہ وہ دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔ہمیں جانو ں کے ضیاع پر افسوس ہے اور ہم متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردی عالمی سطح پر بنی نو ع انسان کیلئے دشمن ہے ، چین پاکستان میں بزدلانہ دہشت گردی کی کاروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ چینی عوام اپنے پاکستانی بھائیوں کے ساتھ ہمیشہ کھڑی رہی ہے اور کھڑی رہے گی ۔ چین پاکستانی لوگوں کی جانیں بچانے کیلئے ہر سطح پر اور ہرحوالے سے پاکستان کی مدد کرتا رہے گا۔

متعلقہ عنوان :