نگران وزیراعلیٰ سے نگران صوبائی وزیر داخلہ کی ملاقات،ضابطہ اخلاق پرعملدرآمد کیے جانیوالے اقدامات پر تبادلہ خیال

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پربلاتفریق کارروائی جاری رہے گی،ڈاکٹر حسن عسکری نگران حکومت مکمل غیر جانبداراورغیر سیاسی ہے ،شفاف الیکشن کرانے کی قومی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھائینگے عام انتخابات کے شفاف اور منصفانہ انعقاد کیلئے ضابطہ اخلاق کی پابندی پر عملدر آمد ہر صورت یقینی بنایاجائے گا ضابطہ اخلاق پر پابندی انتخابی عمل کی بنیادی شرط ،شفاف الیکشن کیلئے ضابطہ اخلاق پر عمل کرنا لازم ہے آزادانہ حق رائے دہی کیلئے ووٹرزکوپرامن ماحول فراہم کریںگے،نگران وزیراعلیٰ پنجاب

پیر 16 جولائی 2018 22:31

نگران وزیراعلیٰ سے نگران صوبائی وزیر داخلہ کی ملاقات،ضابطہ اخلاق پرعملدرآمد ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جولائی2018ء) نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری سے سوموار کو نگران صوبائی وزیر داخلہ شوکت جاوید نے ملاقات کی۔وزیراعلیٰ آفس میں ہونیوالی ملاقات میںانتخابی ضابطہ اخلاق پرعملدرآمد کے حوالے سے کیے جانیوالے اقدامات پر تبادلہ خیال کیاگیا۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عام انتخابات کے شفاف اور منصفانہ انعقاد کیلئے ضابطہ اخلاق کی پابندی پر عملدر آمد ہر صورت یقینی بنایاجائے گااورالیکشن کمیشن کے وضع کردہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بلاامتیازکارروائی جاری رہے گی۔

انہوںنے کہا کہ امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتربنانے کیلئے ضروری اقدامات کیے جارہے ہیںاور آزادانہ حق رائے دہی کیلئے ووٹرز کوپرامن ماحول فراہم کریںگے۔

(جاری ہے)

دریں اثناء نگران وزیراعلیٰ ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا ہے کہ ضابطہ اخلاق پر پابندی شفاف انتخابی عمل کی بنیادی شرط ہے اور صاف اورشفاف الیکشن کیلئے ضابطہ اخلاق پر عمل کرنا لازم ہے ۔انہوںنے کہا کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پربلاتفریق کارروائی جاری و ساری رہے گی۔انہوںنے کہا کہ نگران حکومت مکمل طورپرغیر جانبداراورغیر سیاسی ہے اورنگران حکومت غیر جانبدارانہ الیکشن کرانے کی قومی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھائے گی۔