انصاف پرمبنی معاشرہ ملک کی سماجی ، معاشرتی اور اقتصادی ترقی کیلئے ایک ناگزیر ستون ہے، نگران وزیر اعلی پنجاب

جن معاشروں میں انصاف ناپید ہوجاتا ہے وہ معاشرے بالآخر دنیا سے مٹ جاتے ہیں انصاف پر مبنی معاشرے کی تشکیل میں حکومت کے ساتھ سول سوسائٹی کو بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری کا عالمی یوم انصاف کے موقع پر پیغام

پیر 16 جولائی 2018 22:31

انصاف پرمبنی معاشرہ ملک کی سماجی ، معاشرتی اور اقتصادی ترقی کیلئے ایک ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جولائی2018ء) نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے عالمی یوم انصاف کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن منانے کا مقصد معاشرے میں انصاف کی اہمیت اور اس کی افادیت کے بارے میں عوامی شعورکو اجاگر کرنا ہے اوریہ دن نا انصافی کے خلاف جدوجہد میں قربانیاں دینے والوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ دین اسلام نے ہر شخص کو بلاامتیاز انصاف کی فراہمی پر زوردیا ہے اورانسانی حقوق کے تحفظ کے ذریعے ہی انصاف پر مبنی معاشرے کی تشکیل ممکن ہے اورمیں سمجھتا ہوں کہ انصاف پر مبنی معاشرہ ملک کی سماجی ، معاشرتی اور اقتصادی ترقی کیلئے ایک ناگزیر ستون ہے، اسی لئے معاشرے میں ہر فرد کو انصاف کی یقینی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے۔

انہوںنے کہا کہ جن معاشروں میں انصاف ناپید ہوجاتا ہے وہ معاشرے بالآخر دنیا سے مٹ جاتے ہیں۔نگران وزیراعلیٰ نے کہا کہ انصاف پر مبنی معاشرے کی تشکیل میں حکومت کے ساتھ سول سوسائٹی کو بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے۔انہوںنے کہا کہ آج کے دن ہمیں اجتماعی طورپر معاشرے کے ہرطبقے کو انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے عزم اورعملی جدوجہد کا اعادہ کرنا ہے۔