Live Updates

مسلم لیگ ( ن ) کو عام انتخابات میں ہار نظر آ رہی ہے اسی بناء پر نتائج قبول نہ کرنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں، میجر(ر) طاہر صادق

ن) لیگ نے اربوں روپے کی کرپشن کی اور منی لانڈرنگ کے ذریعے وطن عزیز کو کنگال کر دیا پاکستان اقتصادی لحاظ سے بہت کمزور ہو چکا ہے انتخابات میں کامیابی کے بعد عمران خان کے پاس ملک کو ٹھیک کرنے کے مختلف پلان موجود ہیں ، پی ٹی آئی امیدوار کا انتخابی مہم سے خطاب

پیر 16 جولائی 2018 22:47

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جولائی2018ء) مسلم لیگ ( ن ) کو عام انتخابات میں ہار نظر آ رہی ہے اسی بناء پر نتائج قبول نہ کرنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ( ن ) نے اربوں روپے کی کرپشن کی اور منی لانڈرنگ کے ذریعے وطن عزیز کو کنگال کر دیا پاکستان اقتصادی لحاظ سے بہت کمزور ہو چکا ہے انتخابات میں کامیابی کے بعد عمران خان کے پاس ملک کو ٹھیک کرنے کے مختلف پلان موجود ہیں ان خیالات کا اظہار امیدوار تحریک انصاف حلقہ این اے 55/56 اور پی پی 3 میجر طاہر صادق نے ضلع بھر کے طوفانی دوروں کے دوران مختلف کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر حلقہ این اے 55 تحصیل حضرو کی یونین کونسل خگوانی سے شیخ الیاس ، شیخ اورنگزیب ، شیخ عادل اور شیخ میر طلحہ اپنی برادری اور دوستوں سمیت ، یونین کونسل ملک مالہ برہ زئی سے محمد احسن ( یو کے والے ) برادری اور دوستوں سمیت ، یونین کونسل نرتوپہ سے ملک ریاض ، ملک عظیم خان ، ملک آصف ، الیاس نمبردار اور شیر خان اپنے دوستوں اور برادری سمیت جبکہ جنرل کونسلر مسعود خان عرف خان بھائی اپنی برادری اور دوستوں سمیت اور نرتوپہ ہی سے مشتاق ، نعیم جی لالا ، علی اکثر اپنی برادری اور دوستوں سمیت ، یونین کونسل تاجک سے حاجی قمر نے اپنے دوستوں اور برادری سمیت ، یونین کونسل حاجی شاہ سے میاں احمد رضا ، میاں نعیم رضا ، میاں محمد رضا نے اپنے دوستوں اور برادری سمیت ، یونین کونسل اکھوڑی سے سابق ناظم یونین کونسل اکھوڑی سے سردار یاسر خان اپنی برادری اور دوستوں سمیت مسلم لیگ ( ن ) چھوڑ کر میجر طاہر صادق کی قیادت میں تحریک انصاف میں شامل ہو گئے ، حلقہ این اے 56 کی تحصیل فتح جنگ کی یونین کونسل جبی کسراں میں نواب خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کا انتخابی جلسہ منعقد ہوا جس میں میجر طاہر صادق نے خطاب کیا اور اس موقع پر نواب خان اپنے دوستوں اور برادری سمیت پی پی پی چھوڑ کر تحریک انصاف میں میجر طاہر صادق گروپ میں شمولیت اختیار کی ، تحصیل فتح جنگ شہر سے نمل یونیورسٹی آف ہستال پروفیسر ڈاکٹر حکم داد اپنی برادری اور دوستوں سمیت ، یونین کونسل کوٹ فتح خان سے نور محمد انور ، صوبیدار فقیر محمد اچھرال اپنے دوستوں اور برادری سمیت ، فتح جنگ شہر سے محمد صدیق اپنے دوستوں اور برادری سمیت ، یونین کونسل جھنگ سے شاہد ، وقاص اکبر ، ٹھیکیدار جمیل اختر ، مدثر ، قدیر ، طاہر علی شاہ ، نور محمد ، غلام شبیر ، عابد شاہ ، غلام عقیل اور اللہ داد اپنے دوستوں اور برادری سمیت مسلم لیگ ( ن ) چھوڑ کر میجر طاہر صادق کی قیادت میں تحریک انصاف میں شامل ہو گئے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات