سابق وفاقی وزیر کامران مائیکل کی عبوری ضمانت منظور

پیر 16 جولائی 2018 22:47

لاہور۔16جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2018ء) لاہور کی انسدادہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سابق وفاقی وزیر کامران مائیکل کی 21 جولائی تک عبوری ضمانت منظور کر لی ہے جبکہ عدالت نے لوہاری گیٹ پولیس سے مقدمے کا تمام ریکارڈ بھی اگلی سماعت پر طلب کیا ہے۔ سابق وفاقی وزیر کامران مائیکل کی جانب سے انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں ضمانت کیلئے درخواست دائر کی تھی ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ جمعہ کو سابق وزیراعظم نواز شریف کی لندن سے لاہور آمد کے موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن نے ان کے استقبال کیلئے استقبالیہ ریلی کا انعقاد کیا تھا جس پر ریلی نکالنے پر لوہاری گیٹ پولیس اسٹیشن میں ایس ایچ او کی مدعیت میں درجنوں (ن)لیگی رہنمائوں اور کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا اور مقدمے میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ 7، اقدام قتل اور دیگر سنگین جرائم کی دفعات شامل کی گئی ہے۔