ووٹ کی عزت کا نعرہ ہوا پرانا،نواز شریف کے جیل میں جاتے ہی ن لیگ ن نیا لوگو متعارف کروادیا

نئے لوگو پر''نواز شریف کو لانا ہے،شیر پر ٹھپہ لگانا ہے '' کا نعرہ درج ہے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 16 جولائی 2018 20:40

ووٹ کی عزت کا نعرہ ہوا پرانا،نواز شریف کے جیل میں جاتے ہی ن لیگ ن نیا ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-16جولائی 2018ء) :ووٹ کی عزت کا نعرہ ہوا پرانا،نواز شریف کے جیل میں جاتے ہی ن لیگ ن نیا لوگو متعارف کروادیا۔ نئے لوگو پر''نواز شریف کو لانا ہے،شیر پر ٹھپہ لگانا ہے '' کا نعرہ درج ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کو مسلم لیگ ن کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔تاہم موجودہ صورتحال میں مسلم لیگ ن کو سخت مزاحمت کا سمان کرنا پڑرہا ہے۔

مجموعی طور پر مسلم لیگ ن اس وقت اپنے مشکل ترین دور سے گزر رہی ہے۔ایک جانب مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت کرپشن کیسسز میں پھنسی ہوئی ہے اور دوسری جانب مسلم لیگ ن کے بڑے بڑے ناموں نے اپنی پارٹیوں کی پے در پے غلطیوں کے بعد مسلم لیگ ن سے ہاتھ کھڑے کر دئیے ہیں ،ایسے مشکل حالات میں مسلم لیگ ن کو الیکشن کا مرحلہ درپیش ہے۔کل نواز شریف اور مریم نواز کی گرفتاری کے بعد صورتحال جو رخ اختیار کرچکی ہے اس میں ملک بھر کے علاوہ میں بھی مسلم لیگ ن بیک فٹ پر آچکی ہے۔

(جاری ہے)

تاہم سیاسی ماہرین کو مسلم لیگ ن کا مستقبل بھی کچھ خاصا روشن نظر نہیں آرہا ۔تاہم نواز شریف کی گرفتاری کے بعد مسلم لیگ ن میں ایک نیا جذبہ دیکھنے کو مل رہا ہے جس کے بعد لیگی قیادت نے سابق وزیر اعظم کی گرفتاری کو انتخابی مہم کے لیے استعمال کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے بعد مسلم لیگ ن نے اپنے پرانے نعرے اور ووٹ کو عزت دینے والے نعرے کو بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔اس مقصد کے لیے مسلم لیگ ن نے اپنا نیا لوگو متعارف کروا دیا ہے۔ نئے لوگو پر''نواز شریف کو لانا ہے،شیر پر ٹھپہ لگانا ہے '' کا نعرہ درج ہے۔