ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ، مغربی ایجنڈے پر تبدیلی کا نعرہ لگانے والے عوام کو بے وقوف نہیں بنا سکتے،بیرسٹر دانیال چودھری
ن) لیگ کا دورِ حکومت ترقی و خوشحالی سے عبارت ہے ،ووٹروں کی توہین کرنیوالے اخلاقی اقدار سے نابلد ہیں،منافقانہ سیاست کے علمبرداروں کا حقیقی چہرہ عوام پہچان چکے ہیں، 25جولائی ’شیر‘ پر مہر لگا کر نواز شریف پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کریں گے ، کارنر میٹنگز سے خطاب
پیر 16 جولائی 2018 22:54
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ (ن)لیگ کا دورِ حکومت ترقی و خوشحالی سے عبارت ہے ،ووٹروں کی توہین کرنے والے اخلاقی اقدار سے نابلد ہیں ۔
شریف برادران 22کروڑ عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ پاک چین دوستی کا حامل سی پیک منصوبہ مخالف قوتوں کو برداشت نہیں ہوپایا جس کی وجہ سے یہ عناصر نوازشریف کوسیاست سے ناک آؤٹ کرنے کی سازشوں میں شریک ہیں۔سازشی عناصر نواز شریف کی محبت کو عوام کے دلوں سے نہیں نکال سکتے ۔انہوں نے کہا کہ اقتدار کیلئے دوسروں کے کاندھے استعمال کرنے والوں کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکے گا۔ ووٹروں کے خلاف توہین آمیز زبان استعمال کرنے والے سیاسی شعبدہ بازوں کو25جولائی 2018ء کو اپنی حیثیت کا اندازہ ہو جائے گا ۔بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ عوام کی خدمت کا دم بھرنے والوں نے سابقہ الیکشن میں کامیابی کے بعد حلقہ کا رخ نہیں کیا ،اب انہی کے نامزد امیدواران کس منہ سے عوام سے ووٹ مانگ رہے ہیں ۔’’ن ‘‘ لیگ کے میگا پراجیکٹس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی ،راولپنڈی ’’ن‘‘ لیگ کاگڑھ ہے اور رہے گا ۔بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ مخالفین جھوٹے پروپیگنڈے کے ذریعے اپنا سیاسی قد کاٹھ بڑھانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں،منافقانہ سیاست کے علمبرداروں کا حقیقی چہرہ اب عوام پہچان چکے ہیں ، 25جولائی 2018ء کو عوام ’’شیر‘‘ پر مہر لگا کر نواز شریف پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کریں گے ۔مزید قومی خبریں
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.