Live Updates

جج نے خود اعتراف کیا ہے کہ نواز شریف پر کرپشن کا کوئی ثبوت نہیں،شہبازشریف

نوازشریف کو صرف مفروضوں کی بنیاد پر سزا دی گئی ہے ،ہماری حکومت نے نوازشریف کی قیادت میں پانچ سال میں ہزاروں میگا واٹ بجلی پیدا کرکے ملک سے اندھیروں کا خاتمہ کیا، امیرمقام

پیر 16 جولائی 2018 23:00

جج نے خود اعتراف کیا ہے کہ نواز شریف پر کرپشن کا کوئی ثبوت نہیں،شہبازشریف
سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف اورصوبائی صدرانجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ جج نے خود اعتراف کیا ہے کہ نواز شریف پر کرپشن کا کوئی ثبوت نہیں ،نوازشریف کو صرف مفروضوں کی بنیاد پر سزا دی گئی ہے ،ہماری حکومت نے نوازشریف کی قیادت میں پانچ سال میں ہزاروں میگا واٹ بجلی پیدا کرکے ملک سے اندھیروں کا خاتمہ کیا، منگلور گرائونڈ پر ہونیوالے مسلم لیگ ن کے جلسہ سے شہبازشریف نے ٹیلی فونک اور انجینئر امیر مقام نے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پارٹی کے نامزد امیدواروںسردار خان ،حبیب علی شاہ ،غفور خان ،عبداللہ خان ،عظمت خان ،فیروز شاہ ایڈوکیٹ اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا میاں شہبازشریف نے کہاکہ نواز شریف کو مفروضوں کی بنیاد پردی گئی سزا کے خلاف لوگ 25 جولائی کو ووٹ کے ذریعے نواز شریف کے حق میں اور ان کے خلاف ہونے والے فیصلوں کے خلاف فیصلہ دیں گے،انہوں نے کہاکہ موسم کی خرابی کے باعث میں سوات نہ آسکا لیکن بہت جلد سوات آکر خطاب بھی کروں گا اور عوام سے ملوں گا بھی ۔

(جاری ہے)

انجینئر امیر مقام نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں چیلنج کرتا ہوں کہ25 جولائی کے بعد ملک میں ن لیگ کی حکومت ہوگی اور شہباز شریف پاکستان کے وزیر اعظم ہوں گے۔،انہوں نے کہا کہہمیں دھمکیاں دی گئیں کہ سوات کے جلسہ میں لاشیں گریں گی لیکن میں دھمکیوں کے باوجود اپنے لوگوں کے پاس ان کے جلسہ میں پہنچ گیاہوںکیونکہ میرا جینا اور مرنا عوام کے ساتھ ہے اور مرتے دم تک عوام کے ساتھ رہوں گا۔

پی ٹی آئی والے گالیوں کی بجائے اپنی کارکردگی دکھائیں کہ انہوں نے پچھلے پانچ سال حکومت میں خیبر پختون خواہ کو کھنڈرات میں تبدیل کرنے کے سوا کیا کیا۔ نواز شریف اور مریم نواز قانون کی بالادستی کے لئے جیل گئے اور صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 25 جولائی کے بعد اس صوبے میں حکومت بنا کر اس صوبے کو پنجاب کی طرح ماڈل صوبہ بنائیں گے اور صوبے کے تمام اضلاع کی محرومیوں کا خاتمہ کریں گے ۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات