نگران وزیرخارجہ کا تمام تر تنخواہ ڈیموں کی تعمیر کیلئے دینے کا اعلان

ملک بھر میں پانی کی قلت کو پورا کرنے کیلئے ڈیمز کی تعمیر کیلئے میر ی طرف یہ حقیرسا نذرانہ ہے،عبداللہ ہارون

پیر 16 جولائی 2018 23:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2018ء) وزیر خارجہ عبداللہ ہارون نے بطور نگران وزیر خارجہ کے طور ملنے والی تمام تر تنخواہ دیا میر بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم کی تعمیر کیلئے مختص کردی۔ دفترخارجہ سے جاری ہونے والے بیان میںکہا گیا ہے کہ وزیر خارجہ عبداللہ ہارون نے اپنی تمام ترتنخواہ سپریم کورٹ کی جا نب سے قائم کردہ فنڈز میں دینے کا اعلان کیا ہے ، وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں پانی کی قلت کو پورا کرنے کیلئے ڈیمز کی تعمیر کیلئے انکی جانب سے یہ حقیرسا نذارانہ ہے۔

(جاری ہے)

ملک وقوم کی خدمت کیلئے ذاتی حیثیت سے وہ پیش کررہے ہیں۔ اس سے قبل وزرات خارجہ کے افسران نے تین دن کی تنخواہ اور عملے نے ایک دن کی تنخواہ ڈیمز کی تعمیر کیلئے قائم کیے گئے فنڈز میں دینے کا اعلان کیا تھا۔ واضع رہے کہ ملک میں پانی کی کمی کو پوراکرنے کیلئے دیا میر بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم کی تعمیر کیلئے چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس ثاقب نثار نے ایک فنڈ قائم کیا تھا اور بذات خود ایک ملین روپے عطیہ دیتے ہوئے پوری پاکستانی عوام اور مخیر حضرات سے اس میں حصہ ڈالنے کی اپیل کی تھی۔۔۔۔۔۔۔