فخر زمان کی ناقابل شکست سنچری،

پاکستان نے زمبابوے کو دوسرے ون ڈے میں یکطرفہ مقابلے کے بعد 9 وکٹوں سے ہرا دیا، گرین شرٹس کو پانچ میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل، پاکستانی ٹیم نے 195 رنز کا ہدف 36 اوورز میں محض ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کیا، فخر زمان نے 117 رنز کی دلکش اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا، عثمان خان کی 4 اور حسن علی کی 3 وکٹیں، فخر زمان میچ کے بہترین کھلاڑی قرار

پیر 16 جولائی 2018 23:10

فخر زمان کی ناقابل شکست سنچری،
بلاوایو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2018ء) فخر زمان کی شاندار سنچری کی بدولت پاکستان نے زمبابوے کو دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں یکطرفہ مقابلے کے بعد 9 وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کرلی، گرین شرٹس نے 195 رنز کا ہدف 36 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کیا، ہدف کے تعاقب میں فخر زمان اور امام الحق نے ذمہ دارانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئی119 رنز کا جاندار آغاز فراہم کر کے ٹیم کی جیت کی بنیاد رکھی، امام الحق 44 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے لیکن فخر زمان ڈٹے رہے، انہوں نے بابراعظم کے ساتھ مل کر عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے دوسری وکٹ میں 76 رنز جوڑ کر ٹیم کو فتح دلائی، فخر نے ڈٹ کر زمبابوین بائولرز کا مقابلہ کیا اور سنچری سکور کی، فخر زمان 117 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

(جاری ہے)

پیر کو کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ میچ میں زمبابوین کپتان ہملٹن مسکڈزا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو ان کیلئے درست ثابت نہ ہو سکا، میزبان ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 49.2 اوورز میں 194 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، مسکڈزا اور پیٹر مور کے سوا میزبان ٹیم کا کوئی بھی کھلاڑی گرین شرٹس کے بائولرز کا مقابلہ نہ کر سکا، مسکڈزا 59 اور پیٹر مور 50 رنز بنا کر نمایاں رہے، برائن چاری ایک، چیبھابھا 7، موساکنڈا 24، مرے 16، ٹریپانو 13، روچے بغیر کوئی رن بنائے، ویلنگٹن مسکڈزا 12 اور ٹنڈئی چتارا ایک رن بنا کر آئوٹ ہوئے، عثمان خان نے 4، حسن علی نے 3 اور شعیب ملک نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

جواب میں پاکستانی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 36 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کیا، فخر زمان اور امام الحق نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو 119 رنز کا جاندار آغاز فراہم کر کے اس کی جیت کی بنیاد رکھی، امام الحق 44 رنز بنانے کے بعد رن ا?ئوٹ ہو گئے جس کے بعد بابراعظم نے فخر کا ساتھ دیا، دونوں بلے بازوں نے دوسری وکٹ میں 76 ناقابل شکست رنز جوڑ کر ٹیم کو فتح دلائی، فخر زمان 117 اور بابراعظم 29 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے۔

متعلقہ عنوان :