پی سی بی گورننگ بورڈ کے اجلاس میں آئندہ مالی سال کے لئے چھ ارب چالیس کروڑ روپے کے بجٹ کی منظوری،
آمدن میں 133فی صد اضافہ کی توقع ، پی ایس ایل کامیاب برانڈ اور پی سی بی کی آمدن کا ایک اہم ذریعہ بن چکا ہے،چیئرمین پی سی بی کی عدم موجودگی میں منصور مسعود آئی سی سی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے،نجم سیٹھی
پیر 16 جولائی 2018 23:10
(جاری ہے)
کرکٹ ڈویلپمنٹ ،،ٹیلنٹ ہنٹ ،اکیڈمیز وغیرہ کے پروگراموں پر ایک بلین خرچ کیئے جائیں گے جو کہ پچھلے سال کے مقابلہ میں 52فیصد زیادہ ہیں۔
2.66بلین روپے کرکٹ انفراسٹرکچر ،جس میں کراچی ،راولپنڈی ،اور ملتان کے سٹیڈیمز ،،لاہور ،،ملتان اور کراچی کی کرکٹ اکیڈمیزبھی شامل ہیں پر خرچ کیا جائے گا۔۔پچھلے سال کے بجٹ کا جائزہ لیتے ہوئے گورننگ بورڈ کے اراکین کو پتہ چلا کہ پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں ہی پی سی بی نے اپنے ٹارگٹ حاصل کرلئے ہیں اور پی ایس ایل کامیاب برانڈ اور پی سی بی کی آمدن کا ایک اہم ذریعہ بن چکا ہے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی ایس ایل 2019کا بجٹ اس کے رائٹس کو حتمی شکل دینے کے بعد تیسرے کوارٹر میں منظور جائے گا۔۔پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے اجلاس میں ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لئے مکمل کیئے گئے ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کے بارے میں بریفنگ دی۔چیئرمین نے کراچی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کے بارے میں بتایا کہ اس کی وجہ سے پی ایس ایل کے فائنل اور ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے انعقادسے ریونیو اکھٹا ہوا۔سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا دوسرا مرحلہ جاری ہے جو کہ اگلے انٹرنیشنل اور پی ایس ایل کے میچز کے انعقاد سے قبل مکمل ہوجائے گا۔چیئرمین پی سی بی نے قومی کرکٹ ٹیم کی انگلینڈ ، آئرلینڈ اور زمبابوے کے دورہ میں کامیابی کے بارے میں بھی شرکائ کو بتایا جبکہ ویمن کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ کی تبدیلی کے بعد ہونے والی بہتری سے بھی شرکائ کو اگاہ کیا۔ویمن ٹیم کیریبین میں سال کے ا?خری میں ہونے والے ورلڈ ٹی ٹونٹی اور دیگر اہم ایونٹس کے لئے ہیڈ کوچ کی نگرانی میں تیاری کررہی ہے۔چیئرمین نے شرکائ کو قومی کرکٹ ٹیم کے فیوچر ٹوور پروگرام کے بارے میں بھی بتایا۔ٹیم 2018-2023کے دوران مختلف فارمیٹ کے 123میچز کھیلے گی۔اجلاس کے دوران پی سی بی کا پا نچ سالہ سٹریجک پلان بھی زیر بحث ا?یا اور ممبران نے اس کے بارے میں اپنی ا?رائ دی۔چیئرمین پی سی بی کی عدم موجودگی میں منصور مسعود ا?ئی سی سی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے جس کو آئی سی سی کا متبادل ڈائریکٹر کی نامزدگی کی منظوری بھی اراکین نے دی۔ایشیا کپ کو بھارت سے یو اے ای منتقل کرنے کے بارے میں پی سی بی کی کاوشوں کو سراہا گیا۔اجلاس میں فاٹا سے تعلق رکھنے والے نئے رکن کو خوش آمدیدکہا گیا۔اجلاس میں پی سی بی کے چیئرمین کے علاوہ مراد اسماعیل ،شاہ ریز عبدللہ خان روکھڑی ،کبیر احمد ،منصور مسعود خان ،،نجیب سمیع ،عارف اعجاز ،،سبحان احمد ،بدر خان نے بھی شرکت کی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
-
ریکارڈ ساز ایتھلیٹ یوسین بولٹ آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کیلئے سفیر مقرر
-
قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے عبداللہ زمان فائنل میں پہنچ گئے، ریان زمان سیمی فائنل ہار گئے
-
انڈین پریمیئر لیگ ،دہلی کیپٹلز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد گجرات ٹائٹنز کو4رنز سے ہرادیا
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
پاکستان اورویسٹ انڈیزکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ (کل) کھیلا جائے گا
-
پاکستان ماسٹر ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ ناگزیر وجوہات کی بنا پر ملتوی
-
خاتون مداح کے 3 سیکنڈ گلے لگنے پر ایرانی فٹبالر پر پابندی عائد
-
ویسٹ انڈیزکیخلاف قومی ویمن ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کا چیئرمین پی سی بی نے ایکشن لے لیا
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
کھلاڑیوں کی انجریز کا ذمہ دار کاکول فٹنس کیمپ نہیں : بابر اعظم
-
بھارت کیخلاف کراٹے کومبیٹ جیتنے والے شاہ زیب رند پر انعامات کی بارش
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.