دہشت گردی کاخاتمہ لازمی امربن چکا ہے ،عبدالرحیم زیارتوال

پیر 16 جولائی 2018 23:20

ہرنائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جولائی2018ء) پشتونخوامیپ کے مرکزی و صوبائی سیکرٹری حلقہ پی بی 6زیارت کم ہرنائی سے پارٹی کے نامزدامیدوار عبدالرحیم زیارتوال نے کہاکہ دہشت گردی کاخاتمہ لازمی امربن چکا ہے صوبے میں پانی کابحران خطرناک شکل اختیار کرچکا ہے تعلیمی نظام کی بہتری سیمعاشرے میں سدھارممکن ہے جمہوری عمل کافروغ مسائل کا واحد حل ہے انگریزی دورحکومت سے ابتک پشتوار بٹوارے کوجاری رکھنا اور ملکی آئین میں بٹوارے کاخاتمہ ضروری امربن چکا ہے بٹوارے کیاختتام تک پشتون بلوچ مشترکہ صوبے بلوچستان میں پشتون بلوچ برابر ی کوتسلیم کرنا ہوگا۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے کواس کے انتخابی دفتر ورچوم کے دفتر افتتاح کیاجتماعات اور درجنوں افراد کے شمولیت کیپروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر عبدالخالق دوتانی ، اللہ نور نے بھی خطاب کیا عبدالرحیم زیارتوال انہوں نے کہاکہ سیاست خصوصاًً الیکشن میں مداخلت کے منفی اور نقصاندہ اثرات ہونگے کلی احمد ون، کلی کواس ، کلی ورچوم ،کلی ڈبو میں شمولیت کرنیوالوں سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرحیم زیارتوال نے کہا ہے کہ ملک خصوصاًً پشتونخواوطن سے دہشت گردی کاخاتمہ ضروری ہے صوبے میں صوبائی درالحکومت کوئٹہ سمیت مختلف اضلاع میں پینے کا پانی بھی نایاب ہوتا جارہا ہے پانی کے سنگین ترین بحران پر جنگی بنیادوں پر نمٹنا ضروری امربن گیا تعلیمی نظام کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھانا ضروری اور معاشرے اور خصوصاًً والدین کو مثبت کردار اداکرنا ہوگا تعلیم اور صحت کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھانا ضروری ہیں انگریزی دور حکومت میں پشتون وطن کا بٹوارہ بتوا تھا اور اب بھی پاکستان کے اندر پیوستہ پشتون وطن چارحصوں میں تقسیم ہے جسکا کا خاتمہ ضروری ہے صوبے میں پشتون بلوچ سیال قوموں کی حیثیت سے رہ رہے ہیں لیکن حکومتی سیاسی معاشی معا ملات میں برابر ی نہیں پشتون وطن کی وحدت تک پشتون بلوچ برابری کے ہر شعبے لازمی بنانا ضروری ہے آخر میں مقررین نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپناووٹ 25جولائی کودرخت کے نشان پر لگاکر وطن دوستی اور جمہوریت دوستی کا ثبوت دے۔