Live Updates

نگراں حکومت اور الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے و ہ صاف و شفا ف انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنائیں‘ جمال عارف سہروردی

پیر 16 جولائی 2018 23:20

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کی مرکزی کونسل کے رُکن ڈویژنل سیکریٹری اطلاعات جمال عارف سہروردی نے کہا ہے کہ نگراں حکومت اور الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے و ہ صاف و شفا ف انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنائیں ،ملکی مسائل کا حل صاف و شفا ف انتخابات میں ہے‘ اگر الیکشن شفاف نہ ہوئے تو یہ بڑا المیہ ہوگا ، ملک میں ایک جماعت کو سیاسی سرگرمیاں کر نے کی اجازت ہے جبکہ دیگر تمام جماعتوں کو مشکلات کا سامنا ہے ،دہشتگردی کے واقعات سے انتخابی سرگرمیاں محدود ہوگئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نگراں حکومت پنجاب کی طرح کسی ایک سیاسی جماعت اور ہمارے مخالفین کی حما یتی بن جائے اور خوف ہراس پھیلا کر مختلف طریقوں سے الیکشن کو مشکوک بنایا گیا تو یہ افسوس ناک بات ہوگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو ایسے موقع ںپر جب پور ی قوم غمزدہ ہے انہیں سیاست ،جھوٹ پر مبنیٰ الزامات لگانے سے گریز کرنا چاہیئے یہ کہنا کہ جب بھی نواز شریف پر برا وقت آتا ہے تو دہشتگردی میں اضافہ ہوجاتا ہے غلط ہے۔

عمران خان کو خود اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے وہ یاد کریں جب وہ لند ن میں بیٹھ کر افواج پاکستان کیلئے بد ترین باتیں کرتے تھے جو منہ پر نہیں لائی جاسکتیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لئے ہم سب کو مشترکہ پالیسی اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے نگراں حکومت اور سیکیورٹی فورسز سے مطالبہ کیا کہ وہ انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی سیکورٹی کوفول پروف بنائیں۔ جمال عارف سہروردی نے کہاکہ موجودہ دور میں آرمی چیف کا کردار قابل تعریف ہے جوکہ فوج ملکی بقاء اور سلامتی کی ضامن ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات