Live Updates

ہماری نسلی سیاست خون سے بھری ہوئی ہے ، ہم نے بینظیر بھٹوشہید کے مشن کو جاری رکھنا ہے ،

میں خود پورے پنجاب میں انتخابی مہم کے سلسلے میں نکلا ہوں ،میں پنجاب کے ہر ضلع ہر تحصیل گھر گھر جا کر شہید بینظیر بھٹو کا پیغام پہنچائوں گا، بلاول بھٹو زرداری

پیر 16 جولائی 2018 23:30

ہماری نسلی سیاست خون سے بھری ہوئی ہے ، ہم نے بینظیر بھٹوشہید کے مشن ..
اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2018ء) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ہماری نسلی سیاست خون سے بھری ہوئی ہے والدہ شہادت کے بعد پہلی مرتبہ سیاست میں قدم رکھ رہا ہوں ہم نے بینظیر شہید کے مشن کو جاری رکھنا ہے دشمن قوتیں پی پی پی کو دیوار کے ساتھ لگا کر ختم کرنا چاہتی ہیں میں اسی وجہ سے خود پورے پنجاب میں انتخابی مہم کے سلسلے میں نکلا ہوں میں پنجاب کے ہر ضلع ہر تحصیل گھر گھر جا کر شہید بینظیر بھٹو کا پیغام پہنچائوں گا۔

ان خیالات ک اظہار انہوں نے تحصیل پنڈی گھیب اٹک کالج چوک میں ایک بڑے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سردار سلیم حیدر، ضلع صدر ملک اشعر حیات، سابق نائب ضلع ناظم ملک ثمین خان ، ملک خالد نمبر دار ، حسیب خان ، کیپٹن فقیر خٹک کے علاوہ عوام کی بہت بڑی تعداد موجود تھی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر غریب وال کے مقام پر بلاول بھٹو کو علاقائی ثقافت کی پگڑی پہنائی گئی چئرمین پی پی پی بلاول بھٹو نے کہا کہ انتخابی الیکشن میں ہم نے جو ،پارٹی منشور دیا ہے وہ کسی جماعت کے پاس نہیں ہے ہم نے ہمیشہ اقتدار میں رہ کر مزدور ، کسان ، غریب عوام کے ساتھ کیا وعدہ نبھایا ہے،25جولائی کو تیر کے نشان پر مہر لگا کر سردار سلیم حیدر اور ملک اختر کو کامیاب کریں ۔

سردار سلیم حیدر کی کامیابی زرداری بھٹو کی کامیابی شہید بینظیر کی کامیابی ہے ہماری پارٹی مرکز میں منتخب ہو کر بیوہ عورتوںکو ملک بھر میں قرضے دینے کی سکیم شروع کرے گی اس کے علاوہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی طرح کسان کارڈ اور مزدور کارڈ کا اجراء کریں گے ،بلاول بھٹو نے کہا کہ بی آئی ایس پروگرام کے تحت آٹھ لاکھ خاندانوں کو مالی امداد فراہم کیں ،ہم نے سندھ میں اپنے دورے حکومت میں ہسپتال بنائے جہاں مریضوں کا مفت علاج کیا جاتا ہے اور ادویات بھی مفت فراہم کی جاتی ہیں جبکہ عمران خان نے کے پی کے میں کوئی نیا ہسپتال نہیں بنایا۔ انہوں نے عوام کو شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کا مشکور ہوں کہ آپ نے میرا تاریخی استقبال کیا ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات