آئی جی سندھ کا ایم ٹی ورکشاپ، ٹیلی کمیونیکیشن اور پولیس لین گارڈن سائوتھ کا تفصیلی دورہ

پیر 16 جولائی 2018 23:31

آئی جی سندھ کا ایم ٹی ورکشاپ، ٹیلی کمیونیکیشن اور پولیس لین گارڈن ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2018ء) آئی جی سندھ امجدجاوید سلیمی نے ایم ٹی ورکشاپ سی پی او گارڈن،ٹیلی کمیونی کیشن سندھ پولیس کے ورکشاپ اور بعد ازاں پولیس لین گارڈن سائوتھ کا تفصیلی دورہ کیا اور باالترتیب تمام تر درکار سہولیات و ممکنہ مسائل سے آگاہی لیتے ہوئے مزید ضروری احکامات دیئے۔ایم ٹی ورکشاپ سی پی او میں انہوں نے تمام پولیس وہیکلز کی موجودہ کنڈیشن وورکشاپ میں دستیاب اسپیئرپارٹس وغیرہ و دیگر اسٹاک کی بابت معلومات حاصل کیں اور اس ضمن میں ضروری احکامات دیئے۔

ٹیلی کمیونیکیشن سندھ پولیس کے ورکشاپ میں کام کرنیوالے کم وبیش 31 کے اسٹاف کو آئی جی سندھ نے فی کس پانچ ہزار روپے انعام دینے کا اعلان کیا۔اس موقع پر انہوں نے ٹیلی کمیونیکیشن کے تحت جاری جملہ ضروری امور کا جائزہ لیتے ہوئے وہاں پر موجود ایک نایاب لیتھ مشین کی درستگی اور اسے پولیس میوزیم میں بطور یادگار رکھنے کے احکامات دیئے۔

(جاری ہے)

بعدازاں آئی جی سندھ نے گارڈن پولیس لین کا بھی دورہ کیا اور ناکاسی آب کے حوالے سیودیگر جاری ترقیاتی امور کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے ایس پی گارڈن ہیڈکوارٹرز کو تمام تر امور جلد سے جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کے احکامات دیئے۔

اس موقع پر ڈی آئی جی ساتھ،ڈی آئی جی ٹی اینڈ ٹی،اے آئی جی ایم ٹی،ایس پی ہیڈکوارٹرزگارڈن کے علاوہ پی ایس او ٹو آئی جی پی سندھ سلمان حسین بھی انکے ساتھ تھے۔

متعلقہ عنوان :