بوریوالہ،الیکشن کمیشن کے ضابط اخلاق کی خلاف ورزی،یونین کونسلزکے چیئرمین ،وائس چیئرمینوں اور کونسلرزکوجرمانے

پیر 16 جولائی 2018 23:32

بوریوالہ۔16جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2018ء) ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پریونین کونسلز کے 4چیئرمین،3 وائس چیئرمین اور4 کونسلرز کوایک لاکھ 70ہزارروپے جرمانے کرتے ہوئے سکول ٹیچر اور نائب قاصدکو ملازمت سے معطل کردیا۔ڈپٹی کمشنرنے الیکشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بلدیاتی نمائندوں اور سرکاری ملازمین جن کے خلاف شکایات موصول ہوئی تھیں،کو اپنے آفس میں طلب کرکے ان کا موقف سنااور کاروائی کرتے ہوئے محمد اجمل سگوچیئرمین یونین کونسل 20ہزار روپے،رائو طارق محمودچیئرمین یونین کونسل 10ہزار روپے،چوہدری ظفر اقبال جٹ چیئرمین یونین کونسل10ہزار روپے،مہر ممتازچیئرمین یونین کونسل کو10ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

عیش بہادر ڈوگر وائس چیئرمین یونین کونسل30ہزار روپے،ملک محسن اعوان وائس چیئرمین یونین کونسل10ہزار روپے،محمد اسلم ڈوگر وائس چیئرمین کوبھی30ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ملک فاروق اعوان کونسلر30ہزار روپے،محمد ظفر کونسلر10ہزار روپے،محمد شبیر جوئیہ کونسلرکو5ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔طالب حسین سکول ٹیچر اور رب نواز نائب قاصد محکمہ تعلیم کو ملازمت سے معطل کردیا گیا۔ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر ہر صورت عملدرآمدیقینی بنائیں گے۔خلاف ورزی پر سخت کاروائی کی جائے گی۔تمام بلدیاتی نمائندے اور سرکاری ملازمین احتیاط کریں اپنے آپ کو الیکشن کی سرگرمیوں سے دور رکھیں۔