ایڈیشنل کمشنرٹو شہید بینظیر آباد رانا عدیل کا سانگھڑ اور سنجھورو کے 50سے زائد پولنگ اسٹیشنز کا دورہ

پولنگ اسٹیشنز میں پینے کے صاف پانی، واش رومز، فرنیچر ، پنکھے اور دیگر مطلوبہ سہولیات کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے، رانا عدیل

پیر 16 جولائی 2018 23:36

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2018ء) ڈویزنل کمشنر شہید بینظیرآباد اکرام علی خواجہ کی خصوصی ہدایات پر ایڈیشنل کمشنرٹو شہید بینظیر آباد رانا عدیل نے سانگھڑ اور سنجھورو کے 50سے زائد پولنگ اسٹیشنز کا دورہ بھی کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون سانگھڑ شوکت علی اجن ودیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے سہولیات کی کمی کی نشاندہی کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کی کہ پولنگ اسٹیشنز میں پینے کے صاف پانی، واش رومز، فرنیچر ، پنکھے اور دیگر مطلوبہ سہولیات کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے، تاکہ پولنگ عملے اور ووٹرز کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر رانا عدیل نے کہا کہ ڈویزنل انتظامیہ نے متعلقہ اضلاع کی ضلع انتظامیہ کے تعاون سے پولنگ عملے اور ووٹرز کی سہولیات کے لئے تمام ترانتظامات مکمل کر لئے ہیں جبکہ چند سہولیات کو تمام جلد مکمل کرلیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون شوکت علی اجن نے موقع پر موجود ایکسین ایجوکیشن ورکس کو ہدایات کی کہ وہ فوری طور پر سہولیات کو مکمل کر کے ڈپٹی کمشنر سانگھڑ کے دفتر میں رپورٹ کرے۔ انہوں نے بتایا کہ آج کے دورے کے متعلق ایک جامع رپورٹ ڈویزنل کمشنر شہید بینظیر آباد کے دفتر میں بھی جمع کرائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :