جیسی قوم ہوگی ویسی ہی حکمران ہوں گے۔ جب ہم خود صحیح ہوں گے تو ہمارے حکمران صحیح ہوں گے، پیر پگارا

بھاشا ڈیم ہماری ضرورت ہے۔ آنے والے وقتوں میں پانی کی کمی ہوگی جو ڈیم کی بدولت ہی پورا کیا جا سکتا ہے، مریدین اور عقیدت مندوں سے خطاب

پیر 16 جولائی 2018 23:41

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2018ء) حروں کے روحانی پیشوا اور گرینڈ ڈیمو کریٹس الائنس کے سربراہ پیر صاحب پگارا نے کہا ہے کہ جیسی قوم ہوگی ویسی ہی حکمران ہوں گے۔ جب ہم خود صحیح ہوں گے تو ہمارے حکمران صحیح ہوں گے کرپٹ حکمرانوں سے بہت جلد نجات ملے گی۔بھاشا ڈیم ہماری ضرورت ہے۔ آنے والے وقتوں میں پانی کی کمی ہوگی جو ڈیم کی بدولت ہی پورا کیا جا سکتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے سیاسی دورے کے موقع پرسانگھڑ کے علاقے گڑنگ بنگلومیں اپنے مریدین اور عقیدت مندوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پیر پگارا نے کہا کہ مہنگائی عروج پر پہنچ گئی ہے اور آئندہ دو چار ماہ میں مہنگائی اور عروج پر ہوگی ۔اپنے بچوں کے لئے کچھ بچا کے رکھو تاکہ برے وقت میں کام آ سکے۔

(جاری ہے)

رب العزت ہمیں اور ہمارے ملک کو قرضے سے نجات دلائے۔

پورے سندھ میں پانی کی کمی ہے لیکن جہاں زرداری کی زمینیں ہیں، وہاں پر پانی موجود ہے۔ اللہ رب العزت ان حاکموں سے نجات دلائے ۔ پیر پگارا نے کہا کہ جیسی قوم ہوگی ویسی ہی حکمران ہوں گے۔ جب ہم خود صحیح ہوں گے تو ہمارے حکمران صحیح ہوں گے کرپٹ حکمرانوں سے بہت جلد نجات ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے چیف جسٹس نے بھاشا ڈیم کا اعلان کیا ہے۔ حر جماعت سے گزارش ہے کہ اس بھاشا ڈیم میں جتنا بھی ہوسکے چندہ دے کیونکہ بھاشا ڈیم ہماری ضرورت ہے۔

آنے والے وقتوں میں پانی کی کمی ہوگی جو ڈیم کی بدولت ہی پورا کیا جا سکتا ہے۔ آج کے دور میں تعلیم بہت ضروری ہے ۔ہمیں چاہیے کہ اپنے بچوں کو تعلیم دلائیں۔ تعلیم سے ہی ترقی ہو گی۔ ہماری پاک فوج نے دہشت گردوں سے مقابلہ کر کے دہشت گردی ختم کی ہے اور ہمیں چاہیے کہ ہم پاک فوج کا ساتھ دیں۔ اس موقع پر این اے 215 سانگھڑ کے امیدوار حاجی خدا بخش راجڑ، پی ایس 41 کے علی غلام نظامانی ،کشن چند پروانی،فقیر اسماعیل مھر،قاسم فقیر مھر، سعید خان نظامانی،فاروق بلوچ، چوہدری عاصم جٹ،ھیرو مل،پردیپ کمار،سنتوش کمار امیر حمزہ بروھی آفاق قریشی،اوردیگر مختلف وفد نے ملاقات کی۔