اسلام آباد،نمل میں واقع کنگ سیجانگ انسٹیٹیوٹ کو کورین زبان اور ثقافت کی ترویج میں گراں قدر خدمات کے سلسلے میں ایوارڈ سے نوازا گیا

پیر 16 جولائی 2018 23:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2018ء) نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگوئجز (نمل) میں واقع کنگ سیجانگ انسٹیٹیوٹ کو کورین زبان اور ثقافت کی ترویج میں گراں قدر خدمات کے سلسلے میں ایوارڈ سے نوازا گیا ایوارڈ کوریا کی وزارت کلچر، سپورٹس اور ٹورازم کے فرسٹ وائس منسٹر نام جونگ منگ نے ریکٹر نمل میجر جنرل (ر) ضیا الدین نجم کو پیش کیا، واضح رہے کہ دنیا بھر کے 174کنگ سیجانگ انسٹیٹیوٹ میں سے صرف 7 کو چنا گیا جس میں کنگ سیجانگ انسٹیٹیوٹ اسلام آباد بھی شامل ہے ۔

(جاری ہے)

ریکٹر نمل نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ نمل کیلئے باعث اعزاز ہے اور نمل میں موجود دیگر ممالک کے ادارے بھی دنیا بھر میں پاکستان اور نمل کا نام روشن کر رہے ہیں ،

متعلقہ عنوان :