Live Updates

شاہد خاقان عباسی ڈور ٹو ڈور اپنی کرپشن کی معافی مانگنے کیلئے جارہے ہیں،زلفی بخاری

عوام اپنے ضمیر کی آواز پر ووٹ دیں گے،کارکن عمران خان کا پیغام گھر گھر پہنچائیں، جلسے سے خطاب / میڈیا سے گفتگو

پیر 16 جولائی 2018 23:45

شاہد خاقان عباسی ڈور ٹو ڈور اپنی کرپشن کی معافی مانگنے کیلئے جارہے ..
ْاسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء زلفی بخاری نے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی ڈور ٹو ڈور اپنی کرپشن کی معافی مانگنے کیلئے جارہے ہیں، عوام اپنے ضمیر کی آواز پر ووٹ دیں گے،کارکن عمران خان کا پیغام گھر گھر پہنچائیں۔پیر کو عمران خان کے حلقہ این ای53کے علاقے گوکینہ میںجلسے سے خطاب کرتے ہوئے رہنماء تحریک انصاف زلفی بخاری نے کہا کہ اقتدار میں آ کر مارگلہ کے خوبصورت پہاڑوں کو سیاحت کیلئے کھولیں گے،اسلام آباد کو دنیا کا خوبصورت ترین دارلخلافہ بنائینگے ،سیاحت سے علاقے میں خوشحالی آئیگی اور نوجوانوں کو روزگار ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں خیبر پختونخواہ کی طرز پر درخت لگائیں گے۔

(جاری ہے)

زلفی بخاری نے کہا کہ پاکستان کے عوام اپنے ضمیر کی آواز پر ووٹ دیں گے،ہمارے حکمران پیسے بنانے کے لیے اقتدار میں آتے رہے،شاہد خاقان کو اتنی لیڈ سے شکست دیں گے کہ اس کی دوربارہ ادھر آنے کی جرات نہیں ہو گی۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے کارکن عمران خان کا پیغام گھر گھر پہنچائیں ۔

ہمارا ایم این اے آئندہ کا وزیر اعظم ہو گا۔انہوں نے کہا کہ اقتدار میں آئے تو نوجوانوں کیلئے کھیلوں کے میدان بنائیںگے ۔قبل ازیں تحریک انصاف اسلام آباد خواتین کے مرکزی دفتر کا افتتاح کے موقع پر زلفی بخاری نے کہا کہ تحریک انصاف کی سب سے بڑی طاقت نوجوان اور خواتین ہیں۔اس انتخابی مہم میں ورکرز بڑی تعداد میں نکل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان قومی لیڈر ہیں اور پانچ جگہوں سے لڑ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی ڈور ٹو ڈور اس لئے جارہے ہیں کہ وہ اپنی کرپشن کی معافی مانگ سکیں۔عمران خان نے کوئی کرپشن نہیں کی کہ ان کو اسلام آباد ڈور ٹو ڈور جانا پڑے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زلفی بخاری نے کہا کہ انتخابات سے قبل عمران خان اسلام آباد میں دو سے تین مقامات پر مخاطب ہونگے۔جتنا بڑا ٹرن آئوٹ ہوا عمران خان کی جیت میں اتنی برتری ہوگی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات