سوئی سدرن کی جانب سے مستونگ، پشاور اور بنو میں دھماکوں میں ہونے والے شہدا کی یاد میںدعائیہ تقریب

شہیدوں کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے خصوصی دعائیں مانگیں گئیں

پیر 16 جولائی 2018 23:47

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2018ء) سوئی سدرن گیس کی جانب سے مستونگ، پشاور اور بنو میں بم دھماکوں میں ہونے والے شہدا کی یاد میں ایس ایس جی سی ہیڈ آفیس میں ایک دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

تقریب میں کمپنی کے ایکٹنگ مینیجنگ ڈائریکٹر امین راجپوت، ڈی ایم ڈی وسیم احمد، ایس جی ایم ایچ آر اسد سعید ، ایس جی ایم جنرل سروسز عامر ممتاز خان، پروجیکٹ ڈائریکٹر ایل پی جی عاصم ترمذی ، جی ایم ایچ آر شہباز اسلام، ایکٹنگ جی ایم ایڈمن سروسز کرنل( ر) شعیب قریشی، ڈی جی ایم کارپوریٹ کمیونیکیشنز سلمان صدیقی، ایس ایس جی سی آفیسرز ایسوسی ایشن، ایس ایس جی سی وومین آفیسرز ایسوسی ایشن اور سی بی ای کے نمائندگان سمیت کمپنی کے دیگر افسران و اسٹاف کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

تقریب میں شہدا کی مغفرت اور بلند درجات جبکہ بم دھماکوں میں زخمی ہونے والے کی جلد صحتیابی کے لئے دعائیںمانگی گئی۔اس کے علاوہ مملکت پاکستان کی کسی امکانی خطرے سے محفوظ رکھنے اور پاکستان کے استحکام کے لئے خصوصی دعا مانگی گئیں۔تقریب کا آغاز اللہ پاک کے پاک کلام سے کیا گیا جب کہ شہیدوں کی مغفرت اور زخمیون کی جلد صحتیابی کے لئے کارپوریٹ کمیونیکیشن کے چیف مینیجر محمد علی گوہر نے دعا کروائی۔