بلڈ پریشر کنٹرول کرنے والی معروف دوا وال سارٹن کینسر کا باعث بننے لگیں

ڈرگ اتھارٹی نے 9 کمپنیوں کی بلڈ پریشر کی ادویات پر پانندی لگادی ہے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 16 جولائی 2018 21:59

بلڈ پریشر کنٹرول کرنے والی معروف دوا وال سارٹن کینسر کا باعث بننے لگیں
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-16جولائی 2018ء) :بلڈ پریشر کنٹرول کرنے والی معروف دوا وال سارٹن کینسر کا باعث بننے لگیں ۔ڈرگ اتھارٹی نے 9 کمپنیوں کی بلڈ پریشر کی ادویات پر پانندی لگادی ہے۔تفصیلات کے مطابق بلڈ پریشر کے مریض کینسر کا شکار ہونے لگے ہیں اور اس کا باعث بن رہی ہیں کینسر کے لیے استعمال ہونے والی ادویات،ڈرگ اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق وال سارٹن نامی گولی ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کو دل کے دورے سے بچانے کے لیے استعمال ہوتی ہے۔

جس کے بعد وال سارٹن نامی ادویہ بنانے والی کمپنیوں پر اس دوا کی تیاری پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔پابندی کا شکار ہونے والی کمپنی افروز فارماسیوٹیکلز،ہائی کیو فارما،فارما ایوو شامل ہیں۔ان کے علاوہ بھی کل نو کمپنیوں پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ڈرگ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ وال سارٹن نامی گولی میں کینسر پھیلانے والے کیمکل پائے گئے تھے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ مختلف کمپنیوں کے تحت بننے والی اس دوا کا فارمولا بھی مختلف ہے اس کے باوجود ان کے صارفین میں یہ شکایات پائی جارہی تھیں۔جس کے بعد ان کمپنیوں پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل آگمنٹین ڈی ایس اور ایماکسل سیرپ دونوں انتہائی غیر معیاری نکلے۔نجی ٹی وی کی خبر کے مطابق رپورٹ ملنے کے بعد صوبائی ڈرگ کنٹرول ونگ نے دونوں اینٹی بائیوٹک سیرپ پر الرٹ جاری کر دیا تھا، ۔مذکورہ ادارے نے محکمہ صحت کو بھی مارکیٹ میں بکنے والے نمونے لے کر ٹیسٹ کرانے کی ہدایت کر دی تھی۔

متعلقہ عنوان :