پاک چائنا اقتصادی کو ریڈور (سی پیک) کا منصوبہ جنوبی ایشیا ء کو ترقی کے بڑے مواقع فراہم کرتا ہے ، قونصل جنرل ملائیشیا

پیر 16 جولائی 2018 23:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2018ء) کراچی میں تعینات ملائشیاء کے قونصل جنرل خیر النظران عبدالرحمان نے کہا ہے کہ پاک چائنا اقتصادی کو ریڈور (سی پیک) کا منصوبہ جنوبی ایشیا ء کو ترقی کے بڑے مواقع فراہم کرتا ہے خاص کر پاکستان کے لیے ترقی کا سنہر ی موقع ہے ۔ہم پاکستا ن کے ساتھ بہت سے شعبوں میں ہم سفر بن سکتے ہیں اگر ہمیں شامل کیا جائے وہ مقامی ہوٹل میں دو روزہ ملائشین اسٹڈی ایکسپو کے اختتام کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔

ملائشین قونصل جنرل نے کہا کہ ان کا ملک پاکستان کو تعلیم کے شعبے میں زیادہ مد د فراہم کررہا ہے اور اس وقت 1600طالب علم ملائشیا ء کے مختلف درسگاہو ں میں اعلی تعلیم حاصل کررہے ہیں ۔ 30ملائشین طالب علم بھی پاکستان میں دینی تعلیم حاصل کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملائشیا ء چاہتا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان تجار ت میں بھی اضافہ ہو اس وقت دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کا ہجم 1.34 بلین ہے اور ملائشیا ء پاکستان کو زیادہ تر اشیاء برآمد کرتا ہے جس میں سر فہرست پام آئل جب کہ پاکستان سے ملائشیاء کو ٹیکسٹائل کی مصنوعات مختلف سبزیاں اور پھل برآمد کیے جاتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ان کا ملک سیاحت کے شعبے کو ترقی دینا چاہتا ہے گزشتہ سال 39ہزار پاکستانیوں نے ملائشیا ء کو دورہ کیا۔انہوں نے کہا کہ بطور مسلم ملک ملائشیاء پاکستان کے ساتھ مضبوط رشتے قائم کرنا چاہتا ہے اور دونوں ملک دفاعی شعبے میں بھی تعاون کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ملائشیان ایئر فورس کے کچھ افسران پاکستان میں ٹریننگ حاصل کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں امن اومان کی سہولت حال بہت بہتر ہے ۔ مجھے ابھی ذمہ داری سنبھالے ہوئے دو ہفتے ہوئے ہیں اور وہ یہاں خوشی محسوس کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ انہیں پاکستانی کھانوں میں مٹن اور سی فوڈ پسند ہے اور وہ پاکستانی باسمتی چاول اور آم بھی شوق سے کھاتے ہیں ۔