بلوچستان سے حج آپریشن کا اغاز 26 جولائی سے شروع ہوگا

پیر 16 جولائی 2018 23:50

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2018ء) بلوچستان سے حج آپریشن کا اغاز 26 جولائی سے شروع ہوگا، جو 15اگست تک جاری رہے گا ،،تاہم اس سال بھی کوئٹہ سے براہ راست جدہ کیلئے حج پرواز یں نہیں جائیں گی، بلکہ عازمین حج کو کوئٹہ سے کراچی اور اسلام آباد سے جایا جائے گاجہاں سے انہیں جدہ روانہ کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

پی آئی اے ذرائع کے مطابق بلوچستان سے حج آپریشن 26 جولائی سے شروع ہوگا،یہ حج آپریشن 15اگست تک جاری رہے گا ۔

بلوچستان سے رواں سال4733 عازمین حج فرائض حج کیلئے جائینگے ۔ پی آئی اے ذرائع کے مطابق گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی کوئٹہ سے براہ راست جدہ کیلئے حج فلائٹ نہیں جائیں گی بلکہ چالیس پروازوں کے ذریعے عازمین حج کو کوئٹہ سے کراچی اور اسلام آباد لے جایا جائے گا ، وہاں سے ان عازمین حج کو جدہ روانہ کیا جائے گا ۔