حیدرآباد، الیکشن کے دوران حیدرآباد میں دہشت گردی کی کسی واردات کی پیشگی اطلاع نہیںہے، عدیل حسین چانڈ یو

تاہم مجموعی طورپر پورے ملک کی طرح حیدرآباد میں بھی سیکورٹی ہائی الرٹ ہے،۔ حیدرآباد ضلع کے 850پو لنگ اسٹیشنو ں میں سے 95حساس اور 220انتہا ئی حساس قر ار دیا گیا،ایس ایس پی کی حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس

پیر 16 جولائی 2018 23:51

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2018ء) ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈ یو نے حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کے دوران حیدرآباد میں دہشت گردی کی کسی واردات کی پیشگی اطلاع نہیںہے ، تاہم مجموعی طورپر پورے ملک کی طرح حیدرآباد میں بھی سیکورٹی ہائی الرٹ ہے۔ حیدرآباد ضلع کے 850پو لنگ اسٹیشنو ں میں سے 95حساس اور 220انتہا ئی حساس قر ار دیا گیا ہے۔

ایس ایس پی نے عدیل حسین چانڈیو کہا کہ پو لیس اور صحا فیو ں کے درمیا ن رابطہ بہت ضر وری ہے، صحا فی جر ائم کی نشاند ہی کر یں اور میڈ یا اچھے کا مو ں پر پولیس کی حو صلہ افزائی کرے تا کہ ہم جر ائم کے خا تمے کیلئے مز ید بہتر انداز میں کا م کرسکیں، انہوں نے کہاکہ حیدرآباد ضلع میں قانون کی با لا دستی اور پر امن انتخا با ت ہما ری پہلی تر جیح ہے اور اس سلسلے میں ملک کی دیگر فورسز کے ساتھ پو لیس کا ٹا ر گیٹیڈ آپر یشن جا ری ہے جبکہ ریزیڈینس ایکٹ کے تحت کچھ گر فتار یا ں بھی کی ہیں کیو نکہ کسی بھی طر ح کی دہشت گر دی میں با ہر کے لو گ ملو ث ہو سکتے ہیں اسلئے امن و امان کو یقینی بنا نے کیلئے شہریو ں کو بھی پو لیس کے ساتھ تعاون کر تے ہو ئے اپنا مکا ن کسی کو بھی کرایہ پر دینے سے قبل متعلقہ تھا نہ کی پو لیس کو ضرور اطلا ع کر یں ،انہو ںنے کہا کہ ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں پر قابو پا نے کیلئے پو لیس کا آپر یشن جا ری ہے اور اب تک کئی جر ائم پیشہ افراد کو گر فتار کر کے لو ٹا گیا سامان بھی بر آمد کیا گیا ہے ،انہو ںنے ایک سوال کے جو اب میں کہا کہ انتخا با ت2018ء کے حو الے سے پو لیس سمیت تمام متعلقہ محکمے الیکشن کمیشن کے طابع ہیںاور جو احکاما ت الیکشن کمیشن کی جانب سے آئیں گے ان پر مکمل عملد ر آمد کیا جا ئے گا اور انتخا با ت کے حو الے سے جلد ہی ایک سیکو رٹی پلا ن ترتیب دیا جا ئے گا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر حیدرآباد پر یس کلب کے صدر نا صر شیخ ،جنر ل سیکر یٹر ی رئوف چانڈ یو اور نا ئب صدر منصور مر ی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔