Live Updates

تحریک انصاف کے کارکنان کی شرمناک حرکت، گدھے پر نواز شریف کا نام لکھ کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

گدھے کو کئی مرتبہ منہ اور پیٹ پر مکے مارے گئے، پورے جسم پر لاتیں ماری گئیں جس کے بعد گدھے کی حالت غیر ہوگئی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 16 جولائی 2018 22:19

تحریک انصاف کے کارکنان کی شرمناک حرکت، گدھے پر نواز شریف کا نام لکھ ..
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16 جولائی 2018ء) کراچی میں تحریک انصاف کے کارکنان کی شرمناک حرکت، گدھے پر نواز شریف کا نام لکھ کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ گدھے کو کئی مرتبہ منہ اور پیٹ پر مکے مارے گئے، پورے جسم پر لاتیں ماری گئیں جس کے بعد گدھے کی حالت غیر ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں عام انتخابات کا اعلان 25جولائی کو کیا گیا ہے،اسی حوالے سے تمام سیاسی پارٹیوں نے اپنی انتخابی مہم بھی جاری رکھی ہوئی ہے۔

مختلف سیاسی جماعتوں کی طرف سے جلسے بھی کیے جا رہے ہیں۔جلسوں میں مخالفین کے بارے میں نا زیبا الفاظ کا استعمال ابھی بھی جاری ہے۔مخلتف سیاسی رہنما اپنے مخالفین کو نیچا دکھانے کے لیے حد پار کر دیتے ہیں۔اس سیاسی مخاصمت نے یہ مارا ماری اور تشدد کی سیاست صرف انسانوں تک محدود نہیں رہی ہے بلکہ اب بے زبان جانور بھی سیاسی دشمنیوں کا نشانہ بننے لگے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان کی سیاست میں گدھے کی تازہ تازہ انٹری اس وقت ہوئی جب عمران خان نے اپنے خطاب میں نواز شریف کے استقبال کے لیے جانے والے لیگی کارکنان کو گدھا کہا جس کے بعد مسلم لیگ ن کی قیادت کی جانب سے اس بات کی سخت مذمت کی گئی اور پیپلز پارٹی کے رہنماوں نے بھی اس چیز کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا۔تاہم تازہ ترین معلومات کے مطابق کراچی میں تحریک انصاف کے کارکنان کی شرمناک حرکت سامنے آ گئی، گدھے پر نواز شریف کا نام لکھ کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

گدھے کو کئی مرتبہ منہ اور پیٹ پر مکے مارے گئے، پورے جسم پر لاتیں ماری گئیں جس کے بعد گدھے کی حالت غیر ہوگئی۔اس کو موقع پر دیکھ کر ایک شہری نے اسکی جان بچائی ۔جانوروں کے لیے سرگرم تنظیم اے سی ایف اینیمل ریسکیو نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر بتایا کہ گدھے کو کئی مرتبہ منہ اور پیٹ پر مکے مارے گئے، اس کی ناک توڑ دی گئی، پورے جسم پر لاتیں ماری گئیں جس کے بعد وہ بے ہوش ہوگیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات