Live Updates

عوام پی ٹی آئی کو اس مر تبہ خد مت کا موقع دیں گے،ڈاکٹر یاسمین راشد

پیر 16 جولائی 2018 23:53

لاہور۔16جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر مرکزی رہنما ء وامیدوار این ای125ڈاکٹر یاسمین راشد نے پی پی 149،150سے امیدوار زبیر نیازی اور چوہدری اصغر گجر کے ہمراہ حلقے میں جلسوں سے خطاب کیااور گھر گھر جاکر عمران خان کا پیغام پہنچایا ،لوگوں کی جانب سے ان کا شان دار استقبال کیا گیااور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈاکٹر یاسمین راشدنے میڈیاسے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ ووٹر سے ووٹ گھر جا کر مانگا جاتا ہے اسلئے میری کوشش ہے کہ گھر گھر ووٹ مانگنے جائوں، انشاء اللہ عوام پی ٹی آئی کو اس مر تبہ خد مت کاموقع دیں گے ،سانحہ ماڈل ٹاون کے مظلوموں کے ساتھ جب ظلم کیا گیاتب سے شریف خاندان کا زوال شروع ہوا، محمدنوازشریف مظبوط ترین وزیراعظم ہونے کے باوجود نا اہل ہوئے اور آج جیل پہنچ گئے ۔

انہوںنے کہاکہ محمد شہباز شریف نے اپنی سیاست بچانے کے لیے محمد نواز شریف کو پاکستان آ نے کا مشورہ دیا، عمران خان نے تحریک انصاف کا اسی لیے نام رکھا کہ عوام کو انصاف دیا جا سکے ،انہوںنے کہا کہ آج پاکستان کی سب سے بڑی پارٹی تحریک انصاف ہے ،انہوں نے کہا کہ اگر میں جیت جائوں تولوگوں کے حقوق کے لیے لڑتی رہوں گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات