Live Updates

لیگی رہنما و سابق وفاقی وزیر برجیس طاہر مریم نواز کا ذکر کر کے پھوٹ پھوٹ کر رونے لگے

رات کو نیند نہیں آتی،میرا دل روتا ہے ،اتنا بڑا ظلم ہوا ہے،برجیس طاہر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے جذباتی ہوگئے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 16 جولائی 2018 22:39

لیگی رہنما و سابق وفاقی وزیر برجیس طاہر مریم نواز کا ذکر کر کے پھوٹ ..
شیخوپورہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-14جولائی 2018ء) رات کو نیند نہیں آتی،میرا دل روتا ہے ،اتنا بڑا ظلم ہوا ہے،برجیس طاہر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے جذباتی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق 6 جولائی کو سنایا گیا جس کے مطابق احتساب عدالت نے نوازشریف کی تمام جائیداد ضبط کرنے اورایون فیلڈ اپارٹمنٹس کی قرقی کاحکم دے دیا ہے،احتساب عدالت نے نوازشریف کو10سال قید کی سزا،8ملین پاؤنڈ جرمانہ ، مریم نواز کو7سال قید،2ملین پاؤنڈ کا جرمانہ اور کیپٹن ر صفدر کوایک سال قید کی سزا بھی سنادی ہے،تینوں ملزمان کوان کی عدم موجودگی میں قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

جس کے بعد 13 جولائی کو نواز شریف نے وطن واپسی کا اعلان کیا۔نواز شریف 13جولائی کی شب ہیتھرو ائیرپورٹ سے اتحاد ائیر ویز کے متحدہ عرب امارات کے لئیے روانہ ہوئے۔

(جاری ہے)

جہاں سے وہ اتحاد ائیرویز کی ایک اور پرواز کے ذریعے لاہور پہنچے۔جہاں انہیں گرفتارکر خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد پہنچایا گیا جہاں احتساب عدالت انکی قید کے وارنٹ جاری کر چکی تھی۔

جس کے بعد انہیں اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا اور تاحال نواز شریف اور انکی صاحبزادی مریم نواز اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں انکی سزا کا آغاز ہو گیا ہے۔اس موقع پر نواز شریف کے مخالفین نے اسکو اپنی سیاسی فتح قرار دیا، بالخصوص عمران خان اسے اپنی جدوجہد کا نتیجہ قرار دے رہے ہیں تو انکے حامی اسکو مسلم لیگ ن کے لیے بڑی مصیبت قرار دے رہے ہیں۔

اس حوالے سے بات کرتے ہوئے برجیس طاہر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے جذباتی ہوگئے۔کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے لیگی رہنما و سابق وفاقی وزیر برجیس طاہر مریم نواز کا ذکر کر کے پھوٹ پھوٹ کر رونے لگے۔انکا کہنا تھا کہ میرے ساتھیو اس وقت ہم پر بڑی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔اس وقت میاں شہباز شریف کو اپنے کارکنان کی اشد ضرورت ہے۔آئیں مل کر نواز شریف کو لبیک میں کہا تھا ۔

میں نے اپنے لیڈر کو کہا تھا کہ آپ آگے بڑھیں سارے ملک کے کارکنان آپ کے ساتھ ہیں۔اس موقع پر وہ مریم نواز کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے
انکا کہنا تھا کہ مجھے دکھ ہوتا ہے ،میرا دل روتا ہے ،اتنا بڑا ظلم ہمارے ساتھ ہوا ہے۔انکا مزید کہنا تھا کہ ہمیں اقتدار نہیں چاہیے ہمیں نواز شریف چاہیے ،ہمیں نواز شریف چاہیے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات