عوام دھوکے میں نہ آئیں،دین کی سربلندی کے لیے تحریک لبیک کو کامیاب

کرائیں ،تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار حلقہ این اے 55انجینئر حفیظ اللہ علوی کا جلسہ عام سے خطاب

پیر 16 جولائی 2018 23:54

حسن ابدال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2018ء) عوام دھوکے میں نہ آئیں،دین کی سربلندی کے لیے تحریک لبیک کو کامیاب کرائیں،نبیﷺ کے نام پر ووٹ تو کیا جانیں بھی حاضر ہیں،ختم نبوت کے قانون میں تبدیلی کی کوشش کرنے والے آج خدا کی پکڑ میں ہیں،عوام اپنا فیصلہ 25جولائی کو سنا کر انہیں ان کی حیثیت بتلا دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار حلقہ این اے 55انجینئر حفیظ اللہ علوی اور امیدوار پی پی 3 راحت علی خان نے پنڈ مہری گاوں میں تحریک لبیک و سیرت کمیٹی کے زیر اھتمام جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اپنے خطاب میں مقررین نے کہا کہ تحریک لبیک پاکستان کی سیاست کا مقصد اللہ کے دین کی سربلندی اور نبی پاک ﷺ کے نام پر اپنا سب کچھ قربان کرنا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ختم نبوت کے قانون میں تبدیلی کرنے والے آج قدرت کی پکڑ میں آ چکے ہیں اور پاکستان کی عوام انہیں 25جولائی کو رد کر کے نبی ﷺ سے اپنی محبت کا اظہار کرے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ترقیاتی کاموں کے نام پر ہمیشہ عوام کو لوٹا گیا اور اپنے خزانوں میں اضافہ کیا گیا مگر تحریک لبیک ایسے چوروں لٹیروں کا راستہ عوامی طاقت سے روکے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہماری سیاست تھانہ کچہری کے بجائے دین کی سر بلندی کے لیے ہے اور عوام ایک مرتبہ ہمارے ہاتھ مضبوط کر کے کامیاب کروائے تا کہ اس ملک کی قانون سازی اسلام اور نبی کے بتائے ہوئے اصولوں کے مطابق مرتب کی جا سکے۔اس سے قبل ایک ریلی بھی نکالی گئی جس میں علاقے بھر کے نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔