عوام اس مر تبہ الیکشن میں متحدہ مجلس عمل کے نمائندوں کو موقع فراہم کریں ،فرقان عزیز بٹ

پیر 16 جولائی 2018 23:55

گوجرانوالہ ۔16جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2018ء) متحدہ مجلس عمل کے امیدوار این ای82 فرقان عزیز بٹ نے کہا کہ عوام اس مر تبہ الیکشن میں متحدہ مجلس عمل کے نمائندوں کو موقع فراہم کریں اور اپنے ووٹ کی طاقت سے پاکستان میں حقیقی تبدیلی کے لیے فیصلہ کن کردار ادا کریں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوشہرہ روڈ چوک میں ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پرپی پی57 سے امید وارمشتاق ابراہیم انصاری نے بھی خطاب کیا ۔ متحدہ مجلس عمل کے امیدوار این ای82 فرقان عزیز بٹ نے اعلان کیا ہے کہ ہم کامیاب ہو کر حلقہ کی ہر یونین کونسل میں لڑکوں اور لڑکیو ں کا ایک ایک سکول اور ہر پانچ یونین کونسلوں میں ایک انٹر کالج بنائیں گے۔پی پی57 مشتاق ابراہیم انصاری نے کہا کہ ہم مقامی معززین اور بلدیہ کے نمائندوں کے ذریعے اپنے حلقہ کے ہر بچے کو سکول بھیجیں گے اور کسی بچے کو تعلیم سے محروم نہیں رہنے دیں گے۔