کراچی امن کے بعد عوام کو آزادانہ انتخابات کا موقع میسر آیا،ثروت اعجاز قادری

عوام آزمائے ہوئے ناکام لوگوں کے ہاتھوں دھوکہ نہیں کھائیں گے ،ہمیشہ جذباتی نعرے، لسانیت کے نام پر عوام کو لوٹا ہے اور خود چائنہ کٹنگ اور بھتہ خوری سے کروڑ پتی بن جاتے ہیں ،عوام انتخابات میں ایسے لوگوں کو مستر د کردینگے،سربراہ پاکستان سنی تحریک کا ریلی سے خطاب

پیر 16 جولائی 2018 23:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2018ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ کراچی میں امن کے بعد اب عوام کو آزادانہ انتخابات کا موقع میسر ہے ،چالیس سال میں پہلی بار عوام کے پاس چناؤ کا آپشن موجود ہے ،اس بار عوام آزمائے ہوئے ناکام لوگوں کے ہاتھوں دھوکہ نہیں کھائیں گے ،ہمیشہ جذباتی نعرے دینے والوں نے لسانیت کے نام پر عوام کو لوٹا ہے اور خود چائنہ کٹنگ اور بھتہ خوری سے کروڑ پتی بن جاتے ہیں ،عوام انتخابات میں ایسے لوگوں کو مستر د کردینگے ،جو لوٹ کھسوٹ کے بعد دوسری پارٹیوں میں شامل ہوکر عوام کے سامنے لیبل بدل کر آئے ہیں ،عوام اب محب وطن اور قیام پاکستان کے مقاصد کی تکمیل کا بیڑہ اٹھانے والے وطن پرستوں کو ٹیبل لیمپ پر مہر لگاکر منتخب کرینگے ،چہرے نہیں نظام کی تبدیلی لانا چاہتے ہیں ،غریبوں کے مسائل حل کرنے کی بجائے اضافہ کرنے والے کسی طور بھی جمہوری نہیں ہوسکتے ،ملیر میں آج بھی عوام پانی اور بجلی سے پریشان اور علاقے کچرے کا ڈھیر بنے ہوئے ہیں ،سیوریج کا نظام تباہ ہوچکا ہے جگہ جگہ گندہ پانی کھڑا ہے ، غریبوں کو گھردینے کے دعویدار اربوں روپے کے سرکاری اور نجی اراضی پر قبضے کرکے غیر قانونی تعمیرات میں ملوث ہیں ،بھوک مٹاؤ کا نعرہ لگانے والے خود حوس کے بھوکے ہیں انہیں صرف اقتدار چاہیے اور اقتدار میں آکر ان کے اثاثے چار گناہ ہوجاتے ہیں ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے ملیر پی ایس 93میں الیکشن مہم کے سلسلے میں عظیم الشان ریلی اور الیکشن آفس کا افتتاح وپرچم کشائی سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر ان کے ہمراہ پی ایس 93کے اٴْمیدار سید محمد نسیم شاہ اور صوبائی صدر نور احمد قاسمی ارکان مرکزی رابطہ کمیٹی فہیم الدین شیخ ،محمد مبین قادری ودگر موجود تھے ،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ بیرونی قرضوں سے نجات اور غربت وکرپشن کو ختم کرنے کیلئے نئے چہرے لانا ہونگے ،نظام کی تبدیلی اور عوامی حقوق کی فراہمی نئے چہرے ہی کرسکتے ہیں ،انہوں کا کہنا تھا کہ ٹیبل لیمپ کی روشنی عوام کو درپیش چیلنجز سے نکالنے اور نظام کی بہتری روشن نوید ثابت ہوگی ،عوام کسی کے دھوکے دوھنس دھمکی میں آئے بغیر اپنے ووٹ کا استعمال اپنی منشائ کے مطابق کریں ،عوام کو کئی دھائیوں بعد آزادی سے ووٹ استعمال کرنے کا موقع ملا ہے۔

#