کراچی,انتخابات 2018میں دو تہذیبوں کا کھلا تصادم ہے،

مفتی غلام غوث بغدادی یہود و ہنود لبیک والوں کا راستہ روکنے کیلئے پاکستان میں موجود اپنے ایجنٹوں کے ذریعے درپردہ متحد ہوچکے ہیں،حضوری والے ان سازشوں کا مقابلہ لبیک کے نعروں سے جاری رکھیں،امیر تحریک لبیک پاکستان سندھ

پیر 16 جولائی 2018 23:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2018ء) تحریک لبیک پاکستان سندھ کے امیر مفتی غلام غوث بغدادی نے کہا ہے کہ 25جولائی کو قوم کا بڑا امتحان ہے،انتخابات 2018میں دو تہذیبوں کا کھلا تصادم ہے،یہود و ہنود لبیک والوں کا راستہ روکنے کیلئے پاکستان میں موجود اپنے ایجنٹوں کے ذریعے درپردہ متحد ہوچکے ہیں،حضوری والے ان سازشوں کا مقابلہ لبیک کے نعروں سے جاری رکھیں،کرین قوم کی بیٹی عافیہ صدیقی کو انشائ اللہ پاکستان واپس لائے گی اور ملکی سلامتی کو داؤ پر لگانے والوں کو بحیرہ عرب میں غرق کرے گی،وہ تحریک لبیک کے صوبائی سیکریٹریٹ میں ضلع وسطی کے قومی اور صوبائی حلقوں کے نامزد امید واروں اور ضلعی انتخابی کمیٹی کے عہدے داروں سے خطاب کررہے تھے،اس موقع پر مفتی عدیل رضا رضوی،مفتی عتیق اختر القادری،زوہیب ایوبی اور سید کاشف علی شاہ ودیگر بھی موجود تھے،مفتی غلام غوث بغدادی نے کہا کہ کیپٹن صفدر جیسے منافق رسول اللہ ? کے عہدمیں بھی تھے،وہ منافق نہیں ہیں تو اعلانیہ تو بہ کرکے اپنے آپ کو ذلت اور رسوائی سے بچائیں جو بھی غازی ممتاز قادری کے قاتلوں کی صف میں رہا ہے وہ اب اللہ کے عذاب سے بچ نہیں سکے گا پورا ملک لیٹرے سیاست دانوں کے احتساب کیلئے اٹھ کھڑا ہوا ہے،چوروں کیلئے انتخاب کے بعد عدالت میں پیش ہونے کی سہولت ان لوگوں کو دی گئی جو کھلے عام عدالتوں کی تضحیک کرتے ہیں شفقت محمود،انوشہ رحمان سمیت وہ 34ارکان قومی اسمبلی قانون ناموس رسالت پر نقب لگانے والے ملزمان کی فہرست میں شامل ہیں،شرعی طورپر ایسے لوگوں اور ان کی جماعتوں کو ووٹ دینا جائز نہیں بھٹو کی پارٹی کو زرداری نے دفن کردیا بلاول زرداری ہیں وہ بھٹو ہو نہیں سکتے،نسب تبدیل کرنے والوں کو روز قیامت عبر ت ناک انجام سے دوچار ہونا پڑے گا۔

#