Live Updates

کراچی، ن لیگ کے چوٹی کے چور اور لٹیرے اپنے انجام کو پہنچے،ڈاکٹر مسرور سیال

پیر 16 جولائی 2018 23:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف ضلع ملیر کے حلقہ این اے 236کے نامزد امیدوار ڈاکٹر مسرور سیال، این اے 237کے امیدوار کیپٹن جمیل جاوید اور این اے 238 کی نامزد امیدوار زنیرہ خان نے اپنے اپنے متعلقہ حلقہ انتخاب میں کارنر میٹنگ سے خطاب کیا۔ اس موقعے پر حلقہ پی ایس 87کے سردار قادر بخش گبول، حلقہ پی ایس 88کے امیدوارکیپٹن رضوان لودھی، پی ایس 89کے امیدوارسیّد علی حسین، پی ایس 90کے امیدواراعجاز خان اور پی ایس 91کے نامزد امیدوارخلیل الرحمن جدون بھی موجود تھے۔

پی ٹی آئی رہنمائوں کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے چوٹی کے چور اور لٹیرے اپنے انجام کو پہنچے۔ ن لیگ کا ایک بڑا چور ابھی تک آزاد گھوم رہا ہے لیکن اس کا احتساب بھی جلد ہوگا۔

(جاری ہے)

زرداری لیگ کو بھی جان کے لالے پڑے ہیں۔ دس سال تک سندھ پر حکومت کرنے والی پی پی نے عوام کو جھوٹے خواب اور سبز باغ دکھائے۔ آج عوام خوابوں کی تعبیر اور باغوں کے پھل طلب کر رہے ہیں تو پی پی والے آئیں بائیں شائیں سے کام چلا رہے ہیں۔

عوام کا سیاسی شعور کسی لٹیرے کی چکنی چپڑی باتوں سے بہلنے والا نہیں۔ پاکستان تحریک انصاف ملک بھر سے بھاری مینڈیٹ لے کر کامیاب ہوتی نظر آتی ہے۔ پی ٹی آئی حکومت میں آئی تو سب سے پہلے ڈاکوئوں کا احتساب کیاجائے گا۔ ان سے تمام لوٹا ہو ا پیسہ وطن واپس لایا جائے گا۔ ملک کو بجلی اور پانی کے بحران سے نجات دلائی جائے گی۔ تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے منصوبوں پر عمل درآمد کیاجائے گا۔ پاکستان تحریک انصاف ملک کو ترقی اور خوشحالی کی نئی منزل کی طرف لے جائے گی۔ #
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات