کراچی ، ملک دشمن قوتیں پاکستان میں کسی شیخ مجیب کی تلاش میں ہیں،حافظ محمد سعید
منصوبے کے تحت 71ئ والی صورت حال پیدا کی جا رہی ہے، اٴْس وقت بھی انتخابات کے موقع پر افواج پاکستان کو متنازع بناکر پیش کیا گیا تھا، امیر جماعة الدعوة پاکستان
پیر 16 جولائی 2018 23:56
(جاری ہے)
گلشن اقبال میں جلسے سے ملی مسلم لیگ پاکستان کے نائب صدر اور حلقہ این اے 242، این اے 243 سے اللہ اکبر تحریک کے نامزد امیدوار مزمل اقبال ہاشمی، حلقہ این اے 244 سے امیدوار مدثر چوہدری ایڈووکیٹ، حلقہ پی ایس 99 سے امیدوار علی گبول، پی ایس 100 سے امیدوار محمد ارباب، پی ایس 101 سے امیدوار فہد یوسف، پی ایس 102 سے امیدوار حکیم ساجد، پی ایس 103 سے امیدار عبید خلیل، بلال حیدر، دوسری جانب اورنگی ٹا?ن جلسے میں حلقہ اے این 250 سے امیدوار عطائ اللہ ظہیر، حلقہ پی ایس 117 سے امیدوار نادر خان، پی ایس 118 سے امیدوار امداد علی، پی ایس 119 سے امیدوار زاہد انور، پی ایس 120 سے امیدوار شہر بہادر ابو عکاشہ، مفتی عبداللطیف، حافظ محمد امجد و دیگر نے بھی خطاب کیا۔
حافظ محمد سعید نے کہا کہ موجودہ حالات غیر معمولی ہیں۔ پاکستان کے خلاف دشمنوں کے منصوبے خوفناک ہیں۔ اسرائیلی و بھارتی ورزائے اعظم ایک ہفتے تک دہلی میں بیٹھ کر پاکستان کے خلاف منصوبے بناتے رہے۔ دشمنوں کو پاکستان کا ایٹمی پروگرام کسی صورت برداشت نہیں۔ دشمن چاہتا ہے کہ پاکستان میں ایک اور شیخ مجیب پیدا ہو، اس کے لیے 1970-71ئ کی تاریخ دہرانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ ان شائ اللہ ہم دشمن کے ارادوں کو پورا نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 1970ئ میں بھی انتخابات سے قبل فوج کو بدنام کیا گیا تھا، انڈین میڈیا اس وقت بھی خوفناک پروپیگنڈہ کر رہا ہے۔ منصوبے کے تحت پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کیا جا رہا ہے۔ داعش کو عراق و شام سے لاکر افغانستان میں بسایا گیا، اب اس کے ذریعے پاکستان کو میدان جنگ بنایا جا رہا ہے۔ خودکش حملے اور بم دھماکے اسی سلسلے کی کڑیاں ہیں۔ ان حالات میں ہمیں بیدار رہنا ہوگا اور پاکستان کے استحکام کے لیے یکجہتی کا اظہار کرنا ہوگا۔ حافظ محمد سعید نے کہا کہ ملک و قوم کا دفاع ہر فرد پر فرض ہے۔ پاکستان کو نقصان پہنچانے والے بیانیے ناقابل برداشت ہیں۔ پہلے بھی علیحدگی کی تحریکوں کھڑی کرنے کی کوششیں کی گئیں، اب بھی لسانیت اور فرقہ واریت کو ہوا دی جا رہی ہے، لیکن ہمارے حکمران اس بات کو سمجھنے سے قاصر ہیں۔ ان حالات میں نظریہ پاکستان پر متحد ہونے سے ہی بحرانوں سے نکلا جاسکتا ہے اور ملک و قوم کو ترقی کی راہ پر ڈالا جاسکتا ہے۔#مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.