پشاور،الیکشن 2018 امن امان صورتحال،ڈسٹرکٹ کونسل ہال میں علماء کرام کے ساتھ اہم اجلاس

پیر 16 جولائی 2018 23:56

․پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2018ء) ضلعی انتظامیہ پشاور نے ڈسٹرکٹ کونسل ہال میں الیکشن 2018 میں امن وامان کے سلسلے میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا تھا۔ جس میں اسسٹنٹ کمشنر پشاور محمد مغیث ثنا ء للہ، ڈسٹرکٹ خطیب غلام رسول، بریگیڈ میجر 102بریگیڈ،ڈی سی آفس کے حسیب الرحمان، پشاور کے علماء کرام و آئمہ کرام سمیت دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بات کر تے ہوئے شرکاء نے کہا کہ پشاور میں امن وامان کے حوالے سے علماء کرام کا اہم کر دار ہے اور انھوں نے ہر موقع پر انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر پشاور اور بریگیڈ میجر نے علماء کرام سے اپیل کہ کہ مساجد میںنماز جمعہ اور دیگر خطبات میں عوام کو آگاہ کریں کہ الیکشن کے دوران کسی بھی مشکوک سرگرمی کے بارے میں متعلقہ تھانے یا انتظامیہ کو فوراًً اطلاع دیں۔ انھوں نے کہا کہ امن و اماں کی بہتر صورتحال میں ہم سب کو اپنی ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھانا ہو گا اور اس سلسلے میں انتظامیہ سے مکمل تعاون کر نا ہو گا کیوں کہ علماء کرام کا اس میں بہت اہم کردار ہے۔