غریب عوام کیلئے جدو جہد ہمہ وقت جاری رہے گی، محمد آصف باجوہ

پیر 16 جولائی 2018 23:58

سیالکوٹ۔16جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2018ء) 25جولائی کو کامیاب ہو کر حلقہ سے پسماندگی کا خاتمہ کر کے ترقی کا سفر شروع کریں گے ، منتخب ہو کر عوام کی بے لوث خدمت کر یں گے ، کرپشن سے پاک سیاست کو فروغ دے کر سیاست میں تبدیلی لائیں گے ،ان خیالات کا اظہار آزاد امیدوار این ای74و سابق اولمپئین ہاکی فیڈریشن آف پاکستان محمد آصف باجوہ نے حلقہ انتخاب میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہماری جدوجہد عوام کی ترقی کے لئے جاری رہے گی اور علاقائی تعمیر و ترقی کے لئے اپنا کلیدی کردار ادا کرتے رہیں گے ۔ سرحدی علاقوں کی تعمیر و ترقی کے لئے بھرپور جدوجہد کریں گے ۔ سرحدی علاقوں کے مکین بہادر اور جفاکش ہیں جو بھارت کی جانب سے فائرنگ اور گولہ باری کا شکار ہوتے ہیں اور متعدد سرحدی دیہات بنیادی سہولیات سے محروم ہیں لیکن ہم اقتدار میں آکر سرحدی علاقوں میں بہتر تعلیمی نظام اور جدید صحت کی سہولیات لائیں گے ۔ ہماری جدوجہد غریب عوام کے لئے ہمہ وقت جاری رہے گی ۔