الیکشن کے تمام عمل کو پُر امن ،شفاف بنانے کیلئے ضلعی افسران ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کروائیں،ڈپٹی کمشنر

پیر 16 جولائی 2018 23:59

گوجرانوالہ ۔16جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2018ء) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر شعیب طارق وڑائچ نے کہا ہے کہ ضلع کے تمام ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر زاور تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرزالیکشن کے انعقاد سے لے کر اختتام تک بغیر اجازت اسٹیشن نہ چھوڑیں ، الیکشن کے تمام عمل کو پُر امن ،شفاف اور غیر جانبدار بنانے کے لیے ضابطہ اخلاق پر 100فیصد عمل درآمد اور محکمانہ کو آرڈینیشن بہتر بنائیں،ان خیالات کا اظہارانہوں نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ز اور اسسٹنٹ کمشنرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

،انہوں نے کہا کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز اپنی اپنی تحصیلوں میں ضابطہ اخلاق اور سیاسی جماعتوں کے جلسوں ،ریلیوں اور کارنر میٹنگز سمیت تمام امور کو ذاتی طور پر دیکھیں،انہوں نے کہا کہ جلسوں ،جلوسوں اور کارنر میٹنگز کی سکیورٹی سمیت دیگر معاملات متعلقہ تحصیل کے پولیس افسران اور مقامی سیاسی رہنمائوں سے مل کر فول پروف بنائیں تا کہ کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقع سے محفوظ رہا جا سکے۔