انتخابات 2018 میں انتخابی ضابطہ اخلاق اور پولیس سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد

پیر 16 جولائی 2018 23:59

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2018ء) انتخابات 2018 میں انتخابی ضابطہ اخلاق اور پولیس سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے ایس ایس پی سکھر شیراز نذیر کی زیرصدارت ایک اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں پاک آرمی ، رینجرز الیکشن مانیٹرنگ ٹیم اور انتخابات 2018 میں حصہ لینے والے امیدواروں اور نمائندوں کی شرکت کی، پولیس ترجمان کیمطابق اجلاس میں الیکشن ضابطہ اخلاق پر عملدرامد سمیت جلسے جلوسوں ریلیوں کی سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا،ملک میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات کے پیشہ نظر سکھر میںبھی سیکیورٹی انتظامات سخت کا فیصلہ کیا گیا ،تمام امیدواروں کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر مکمل عملدرامد کرنے کا پابند کیا گیا،اور زور دیا گیا کہ ریلیوں جلسے، جلوس کارنر میٹنگ کے پرامن انعقاد کیلئے تمام آرگنائز الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق اور ضروری احتیاطی تدابیر پر عملدرامد کو یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر فیصلہ امیدواروں کو کہا گیا کہ وہ کارنر میٹنگ اور جلسوں میں ایک یہ زیادہ سے زیادہ دو انٹری پوائنٹس رکھے جائیں گے جبکہ کارنر میٹنگ کے تمام اطراف کے ٹینٹ لگا کر بند کرکے ایک طرف سے انٹری پوائنٹ بنایا جائے ،انٹری پوائنٹس پر تمام نمائندے آرگنائزر اپنے رضاکاروں کو چیکنک ڈیوٹی پر مامور کریںرضاکار مکمل جامعہ تلاشی کے بعد داخلے کی اجازت دیں گے،رضاکار مشکوک مشتبہ افراد پر کڑی نظر رکھیں ، موجود کسی مشتبہ چیز کیلئے فوری طور پرپولیس کو اطلاع کریں گے،اجلاس میں کہا گیا کہ تمام سیاسی مہم جلسے کارنر میٹنگ کیلئے ایک دن قبل ڈی سی سکھر سے تحریری اجازت نامہ لینا ضروری ہے اسی بنیاد پر کارنر میٹنگ کیلئے پولیس سیکیورٹی تعینات کی جائیگی،ایس ایس پی سکھر نے اجلاس میںکہا کہ دشتگردی کسی پارٹی فقہ کے خلاف نہیں بلکہ ملک قوم کے خلاف ہے ،دہشتگرد کا نشانہ ہم سب ہیں اس لئے ہم سب کو ملکر دہشتگردی کامقابلہ کرنا ہے ،انہوںنے امیدواروں پر زور دیاکہ وہ الیکشن کے دوران تعاون کرتے ہمارے ہاتھ مضبوط کریں اور ملکر انتخابات کو پرامن، شفاف اور غیرجابندار بنائیں ۔

امیدواروں سے انکی سیکیورٹی کے متعلق تحفظات بھی طلب کیے گئے اور پیش کی جانے والی تجاویز پر غور کیا گیا،اجلاس میں الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل درامد کو یقینی بنانے پہ اتفاق کیا گیا ، جبکہ ایس ایس پی سکھر نے پولنگ اسٹیشن پر سیکیورٹی ڈیپلائمینٹ سمیت دیگر امور کے متعلق تفصیلی آگاہ کیا اور کہا کہ الیکشن کے دوران تمام افسران و اہلکار اپنی فرائض انجامی کو احسن انداز سے نبھائیں گے۔