پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء سید خورشید احمد شاہ کیجانب سے دہشتگردی کے واقعات پر تشویش کا اظہار

پیر 16 جولائی 2018 23:59

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء حلقہ این اے 206سے امیدوار برائے قومی اسمبلی سید خورشید احمد شاہ نے دہشتگردی کے حالیہ واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے واقعات کے سد باب کیلئے موثر اقدامات پر زور دیا ہے،جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق سکھراور نواحی علاقوں میں انتخابی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہحالیہ دہشت گردی کو سیکورٹی اداروں کی ناکامی ہے،دہشت گردی کو روکنے کی زمہ داری ریاستی اداروں کی ہے ، ادارے اپنا انتیلیجنس نیٹ ورک بہتر بنائیں،انہوںنے کہا کہ اگرمیاں نواز شریف کے بارے میں فیصلے تین ماہ قبل آجاتا بہتر ہوتا،ان کی پارٹی کومظلوم پارٹی بنایا جا رہا ہے ، انہوں نے مذید کہا کہ دیکھ رہا ہوں جیسے ماضی میں آئی جے آئی بنی تھی اسطرح کچھ ہوتا نظر آرہا ہے۔