ساحل پر پڑے بے کار پتھروں سے بنائی گئیں چند حیرت انگیز تصاویر

Ameen Akbar امین اکبر پیر 16 جولائی 2018 23:48

ساحل پر پڑے بے کار پتھروں سے بنائی گئیں چند حیرت انگیز تصاویر
اطالوی صوبے  پیزارو اور اوربینو کے ایک علاقے فانو سے تعلق رکھنے والے  ستیفانو فرلانی پتھروں سے انوکھی  لیکن بہت خوبصورت تصاویر بناتے ہیں۔ستیفانو  جس جگہ رہتے ہیں وہاں ساحل پر ہر طرف چھوٹے بڑے پتھر بکھرے  ہوتے ہیں۔ اپنے 3 سالہ بیٹے  کے ساتھ ساحل پر کھیلتے ہوئے  انہیں اندازہ ہوا  کہ  قدرت  کے عطا کیے ہوئے تخیل سے انسان کیا کچھ تخلیق کر سکتا ہے۔

ساحلی پتھروں سے ستیفانو اور اُن کے بیٹے نے ساحل کی ریت  پر ہی مختلف تصاویر بنانا شروع کر دی۔

(جاری ہے)

اُن کے لیے ایک مسئلہ یہ تھا  کہ اُن کی  ریت  پر  بنائی ہو ئی تصاویر لہروں سے خراب ہو جاتی  یا دوسرے لوگ  انہیں خراب کر دیتے۔ایسے میں  انہوں نے  سخت کینوس پر یہ تصاویر بنانی اور محفوظ کرنی شروع کیں۔ ستیفانو اپنے فن میں کتنے طاق ہیں، اس کا اندازہ آپ کو ان کی بنائی  ذیل کی تصاویر کو دیکھ کر ہو سکتا ہے۔

اُن کی مزید تصاویر یہاں کلک کر کے دیکھی جا سکتی ہیں۔