ہوائی جہاز سے گرکر دنیا کے خشک ترین صحرا میں 6 دن گزارنے والا کتا زندہ مل گیا

پیر 16 جولائی 2018 23:49

ہوائی جہاز سے گرکر دنیا کے خشک ترین صحرا میں 6 دن گزارنے والا کتا زندہ ..
صحرائے ایٹاکاما،شمالی چلی کا صحرا ہے۔ یہ  کوہ انڈیز اور بحر اوقیانوس کے درمیان ایک تنگ سی پٹی میں واقع ہے۔ یہ دنیا کا خشک ترین مقام ہے اور یہاں چند مقامات ایسے ہیں جہاں کئی صدیوں سے بارش نہیں ہوئی۔اسی صحرا  کے پاس واقع  ائیر پورٹ پر لینڈنگ کے دوران نیچے گرنے والے کتے نے اس صحرا کی طرف دوڑ لگا دی ۔ 6 دن کی تلاش کے بعد ریسکو حکام نے کتے کو اس کی مالکن  سے ملا دیا ہے۔

دنیا کے اس خشک ترین صحرا میں 6دن گزارنے والے کتے کو اب ”معجزاتی کتے “ کے نام سے پکارا جا رہا ہے۔
گیسپر کی اس مہم کا آغاز 29 جون کو ہوا تھا۔ گیسپر اپنی مالکن کی دوست کے  ساتھ سینٹیاگو سے شمالی چلی کے شہر اکیکی جا رہا تھا۔ گیسپر کی مالکن جینس کچھ دن پہلے بس کے ذریعے اکیکی جا چکی تھیں اور انہوں نے اپنی  دوست  لیجیا گیلارڈؤ سے گیسپر کو بھی ساتھ لانے کو کہا تھا۔

(جاری ہے)

لیجیا نے اندرون ملک چلنے والے پرواز میں گیسپر کو بھی ساتھ لے لیا۔ روٹین کے مطابق جہاز میں گیسپر کا پنجرہ   گارگو کے ساتھ پالتو جانوروں کے حصے میں رکھا۔ جہاز کے اترنے کے بعد جب لیجیا نے ائیر پورٹ حکام سے کتے کو حاصل کرنا چاہا تو انہوں بتایا کہ گیسپر کے ساتھ ایک حادثہ ہو گیا ہے، وہ گیسپر کو کھو چکے ہیں۔
ائیرپورٹ حکام نے خدشہ ظاہر کیا کہ گیسپر کا پنجرہ جہاز کی لینڈنگ کے دوران نیچے گر گیا۔

پنجرے کے گرنے سے اس کا دروازہ کھل گیا اور گیسپر اس میں سے نکل کر سیدھا صحرا میں چلا گیا۔
گیسپر کی گمشدگی کی خبر سن کو اس کی مالکن جینس نے سوشل میڈیا پر اس کی تلاش کے لیے باقاعدہ مہم شروع کی۔ ائیر لائن اور مقامی آرمی یونٹ  بھی گیسپر کی تلاش  میں شامل ہو گئے۔ اسے کئی بار صحرا میں بھٹکتے دیکھا گیا لیکن اسے بچایا نہیں جا سکا۔ آخر کار 6 روز کی کوششوں کے بعد اس دو سالہ معجزاتی کتے کو بچا کر اس کی مالکن کے پاس پہنچا دیا گیا ہے۔
ائیر لائن نے گیسپر کی گمشدگی  کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ائیر لائن پتا چلانا چاہتی ہے کہ اس حادثے میں کوئی انسانی غلطی تو شامل  نہیں تھی۔