Live Updates

اسلام آباد ،سیاسی کوڑا کرکٹ تحریک انصاف کا ووٹ لینا چاہتا ہے،چوہدری نثار علی خان

میں اقتدار کی نہیںعوامی مسائل کی سیاست کروں گا،تبدیلی وہ لا سکتا ہے جس کا ضمیر زندہ ہو،بیان

منگل 17 جولائی 2018 00:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2018ء) سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ انتخابات تقاریر کا نہیں کارکردگی کا ہوتا ہے ،سیاسی کوڑا کرکٹ تحریک انصاف کا ووٹ لینا چاہتا ہے ،میں اقتدار کی نہیںعوامی مسائل کی سیاست کروں گا، تبدیلی وہ لا سکتا ہے جس کا ضمیر زندہ ہو۔

(جاری ہے)

پیر کے روز اپنے ایک بیان میں چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ انتخابات تقاریر کا نہیں کارکردگی کاہوتا ہے اپنے حلقہ میں مسائل کے حل کے لئے یہ کام کیا آج سیاسی کوڑا کرکٹ تحریک انصاف کا ووٹ لینا چاہتا ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ وہ وزیراعظم بنیںگے اور شہباز شریف کہتے ہیں وہ وزیراعظم بنیں گے میںاقتدار کی نہیںعوامی مسائل کی سیاست کروں گا تبدیلی وہ لا سکتا ہے جس کا ضمیر زندہ ہو

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات