اسلام آباد،جسٹس محمد بشیر کی جانب سے میاں نواز شریف کے خلاف العززیہ سٹیل ملز اور فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت سے معذرت کے بعدجسٹس ملک ارشد کو ان کی جگہ پر لگائے جانے کا امکان

منگل 17 جولائی 2018 00:10

اسلام آباد،جسٹس محمد بشیر کی جانب سے میاں نواز شریف کے خلاف العززیہ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2018ء) احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی جانب سے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے خلاف العززیہ سٹیل ملز اور فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت سے معذرت کے بعد احتساب عدالت نمبر2کے جج ملک ارشد کو ان کی جگہ پر لگائے جانے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے نام لکھے جانے والے خط جس میں انہوںنے سابق وزیر اعظم کے خلاف دائر دیگر ریفرنسز کی سماعت کرنے سے معذرت کی تھی اب ان کی جگہ پر احتساب عدالت نمبر 2کے جج ملک ارشد کو تعینات کئے جانے کا امکان ہے ذرائع کے مطابق احتساب عدالت نمبر2کے جج ملک ارشد کو پنجاب سے اسلام آباد اس تناظر میں تبدیل کیا گیا تھا کہ اس وقت جج محمد بشیر کی مدت ملازمت ختم ہونے کو تھی اور ان کی جگہ پر ملک ارشد کوتعینات ہونا تھا تاہم سپریم کورٹ کی جانب سے جج محمد بشیر کی مدت ملازمت میں توسیع ہونے کے بعد جج ملک ارشد کو احتساب کورٹ نمبر 2میں تعینات کر دیا گیا تھا ذرائع کا کہنا ہے کہ جج بشیر کی جانب سے مبینہ خط لکھنے کے بعد ان کو عہدے سے ہٹائے جانے سے متعلق مسلم لیگ ن کے موقف میں بھی شدت آئے گی اور ان کی جگہ ملک ارشد احتساب عدالت کے نئے جج مقرر ہونگے ۔

۔۔۔۔ظفر ملک