پاک بحریہ کا ’’اصلات‘‘ 18 جولائی کو برطانیہ کی پورٹس مائوتھ نیول میں پہنچے گا

منگل 17 جولائی 2018 01:40

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2018ء) پاک بحریہ کا جہاز ’’اصلات‘‘ 18 جولائی کو پورٹس مائوتھ نیول بیس پہنچے گا۔ برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس اور سینئر رائل نیوی حکام جہاز کا استقبال کریں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان ہائی کمیشن کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر رائل میرینز بینڈ کا ایک چاک و چوبند دستہ اپنے فن کا مظاہرہ بھی کرے گا۔ 13 سال بعد کسی پاکستانی بحری جہاز کا برطانیہ جانا دونوں ملکوں کی بحریہ کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم بنائے گا۔

متعلقہ عنوان :