او آئی سی مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کوششیں جاری رکھے گی، ڈائریکٹر جنرل سیاسی امور

منگل 17 جولائی 2018 01:40

جدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2018ء) او آئی سی کے سیاسی امور کے ڈائریکٹر جنرل طارق علی باخیت نے کہا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔

(جاری ہے)

’’اے پی پی‘‘ سے تفصیلی چیٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگرچہ بھارت اس مسئلہ پر بات کرنے میں حیلے بہانے تلاش کرتا رہتا ہے لیکن او آئی سی مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اپنی سفارتی کوششیں کرتی رہے گی۔ طارق علی نے کہا کہ ہماری تنظیم کشمیر کے حالات کو بغور دیکھ رہی ہے، بھارت کو چاہیے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روک دے۔