اکشے کمار کی فلم ’’گولڈ‘‘ اور جان ابراھام کی ’’ستیا میو جیتہ ‘‘ کا 15 اگست کو باکس آفس پر ٹکرائو ہو گا

منگل 17 جولائی 2018 11:00

اکشے کمار کی فلم ’’گولڈ‘‘ اور جان ابراھام کی ’’ستیا میو جیتہ ‘‘ ..
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2018ء) بالی وڈ اداکار اکشے کمار کی فلم ’’گولڈ‘‘ اور جان ابراھام کی فلم ’’ستیا میو جیتہ ‘‘ کا 15 اگست کو باکس آفس پر ٹکرائو ہو گا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار ریما کگتی کی فلم ’’گولڈ ‘‘ میں اداکار اکشے کمار اور مونی رائے مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جس کی کہانی 1948ء میں اولپمکس میں بھارتی ہاکی ٹیم کے پہلے گولڈ میڈیل جیتنے سے متعلق ہے۔ ہدایتکار میلاپ ملن زویری کی فلم’’ستیا میو جیتہ‘‘ کی فلم ایکشن اور تھرلر ہے جس میں اداکار جان اباراھام، منوج باجپائی اور امروتا کھنولکر مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ دونوں فلمیں رواں سال 15اگست کو جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :