ٹرمپ ،پوٹین ملاقات میں فلسطینی صحافی سے بد سلوکی، کانفرنس سے نکال دیا

منگل 17 جولائی 2018 12:19

ٹرمپ ،پوٹین ملاقات میں فلسطینی صحافی سے بد سلوکی، کانفرنس سے نکال دیا
ہیلنسکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2018ء) فن لینڈ کے دارالحکومت ھلسنکی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے روسی ہم منصب ولادی میر پوتین نے پہلی باضابطہ ملاقات کی۔ اس موقع پر ایک فلسطینی نژاد امریکی صحافی کو پریس کانفرنس کی کوریج سے محروم کرتے ہوئے اسے زبردستی باہر نکال دیا گیا کیونکہ اس نے اپنے ہاتھ میں ایک کاغذ پر’’نیوکلیئر ہتھیاروں پر پابندی‘‘ لکھ رکھا تھا۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق دونوں عالمی لیڈروں کی ملاقات میں توہین آمیز سلوک کا سامنا کرنے والے صحافی حیسین سامی کا تعلق شمالی فلسطین کے مشرقی شہر الجلیل سے ہے۔الحسینی کی ٹرمپ ،پوتین ملاقات سے زبردستی نکالے جانے کی ایک فوٹیج بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ کانفرنس ہال کی انتظامیہ اور فلسطینی صحافی کے درمیان پہلے بھی تلخ کلامی ہوئی تھی اور انتظامیہ نے اسے ہال سے نکل جانے کو کہا تھا۔